ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سٹاف ممبران اور طلباء سے خصوصی نشست

Dr Hassan Qadri meeting with COSIS Teachers

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سٹاف ممبران اور طلباء سے خصوصی نشست

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہاکہ علم ادب سے مکمل ہوتا ہے، جب کہ ادب صرف کتب بینی سے نہیں بلکہ اساتذہ کی صحبت سے حاصل ہوتا ہے۔ استاد کا کردار طلباء کے لیے مشعل راہ ہے اور ان کی صحبت و تربیت سے ادب اور کردار میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنے کردار و عمل میں طلباء کے لیے مثال بنیں، تاکہ ان کی شخصیت میں اخلاص، عاجزی اور فروغِ علم کا جذبہ پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ جہاں مستقل جد و جہد، عزم و استقامت اور خلوص ہوگا، وہاں علم اور اس کی برکات و ثمرات میسر آئیں گی، اور طلباء کا کردار بھی نکھرے گا۔ انسانی زندگی کا قیمتی ترین اور واپس نہ آنے والا اثاثہ وقت ہے؛ لہذا طلباء اپنا ہر لمحہ علم کے حصول اور اخلاقی تربیت کے لیے وقف کریں۔ طلباء کو چاہیے کہ وہ نصابی کتب کے ساتھ ساتھ متعلقہ موضوعات پر تحقیقی کتب کا بھی مطالعہ کریں، کیونکہ یہ علم کی گہرائی کو بڑھاتا ہے اور سوچ میں وسعت پیدا کرتا ہے۔ تحقیق اور مطالعے کی عادت ایک طالب علم کو معاشرے کا باشعور فرد بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کتب بینی کے دم توڑتے ہوئے کلچر کے احیا کے لیے متحرک ہیں۔ اُنہوں نے معاشرے میں علم اور شعور کے فروغ کے لیے اپنے وقت اور علم کو وقف کیا ہے۔

نشست میں پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر محمد ممتاز الحسن باروی ، ڈاکٹر محمد اکرم رانا ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز اینڈ عریبک منہاج یونیورسٹی لاہور، پروفیسر نواز ظفر، مفتی عبدالقیوم خاں ہزاروی، ملک مجیب الرحمان (وائس پرنسپل)، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، ڈاکٹر محمدالیاس اعظمی، ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد ، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہری، ڈاکٹر مراد علی دانش، پروفیسر محمد محب اللہ اظہر، پروفیسر صابر حسین نقشبندی و جملہ اساتذہ کرام اور سٹاف ممبران نے شرکت کی۔

Dr Hassan Qadri meeting with COSIS Teachers

Dr Hassan Qadri meeting with COSIS Teachers

Dr Hassan Qadri meeting with COSIS Teachers

Dr Hassan Qadri meeting with COSIS Teachers

تبصرہ

Top