لاہور: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے محترم الطاف حسین رندھاوا کے جواں سال صاحبزادے صفی اللہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے محترم الطاف حسین رندھاوا (چیف کوآرڈینیٹر منہاج ڈویلپمنٹ کونسل) کے جواں سال صاحبزادے صفی اللہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور مرحوم کے والد سمیت دیگر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، محمد اقبال مصطفوی، صوفی مقصود احمد قادری، راجہ زاہد محمود، عبدالرحمن ملک، شہزاد رسول، پروفیسر ذوالفقار علی، سردار عمر دراز خان، سید امجد علی شاہ، محمد طیب ضیاء، علامہ محمد اشفاق چشتی، محمد آفتاب خان، حاجی محمد اسحاق، قاضی فیض الاسلام، قاری ریاست علی چدھڑ سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین اور مرحوم کے عزیز و اقارب شریک ہوئے۔
تبصرہ