منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ میں اسٹاف ممبران کیلئے پروفیشنل ٹریننگ سیشن کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اسٹاف ممبران، جن میں آفس سیکرٹریز، آفس اسسٹنٹس اور کلرکس شامل تھے، کے لیے ایک اہم اور معلوماتی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ سیشن سے ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز کرنل (ر) خالد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے اپنے وسیع تجربے، پیشہ ورانہ مہارت اور انتظامی بصیرت کی روشنی میں شرکاء کو مؤثر دفتری امور، تنظیمی نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ترقی کے حوالے سے مفید رہنمائی فراہم کی۔
ٹریننگ کا بنیادی مقصد دفتری امور میں بہتری لانا، اسٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور انتظامی معاملات کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید مؤثر اور منظم بنانا تھا۔ اس موقع پر شرکاء کو جدید دفتری تقاضوں، عملی طریقۂ کار، مؤثر کمیونیکیشن، ریکارڈ مینجمنٹ اور بہترین انتظامی روایات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں مزید احسن، منظم اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دے سکیں۔
شرکاء نے اس تربیتی نشست کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حاصل کردہ معلومات اور مہارتوں کو اپنی عملی ذمہ داریوں میں بروئے کار لائیں گے۔














تبصرہ