نظامت تربیت کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی کیمپ بسلسلہ تیاری ٹرینرز(دوسرا دن)

مرکزی نظامت تربیت تحریک منہا ج القرآن کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں مورخہ 07 جولائی 2009 تا 08 جولائی 2009 کو دو روزہ تربیتی کیمپ بسلسلہ تیاری ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی کیمپ میں مرکزی نظامت دعوت کے تمام ناظمین دعوت اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظمین دعوت وتربیت نے شرکت کی۔

تربیتی کیمپ کے دوسرے دن کا آغاز تلاوت قرآن مجیداور نعت رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا گیا۔ اس کے بعد مرکزی ناظم دعوت میاں عبدالقادر قادری نے ’’عرفان القرآن کورس اور دعوت بذریعہ کیسٹ کے قیام و استحکام‘‘ کے بارے گفتگو کی۔ اس کے بعد قائم مقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہدفیاض نے ’’تحریک منہاج القرآن کا آئندہ لائحہ عمل‘‘ کے عنوان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وژن 2012 کی بریفنگ دی اور اس کے اہداف بیان کئے اور تحریک منہاج القرآن کی موجودہ اور مستقبل کی پالیسی بیان کی اور اس کے ساتھ ساتھ ملکی صورتحال کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ اس کے بعد امیر پنجاب احمد نواز انجم نے ’’بمطابق ورکنگ پلان 2009 یونین کونسل کے اہداف اور ان کے لائحہ عمل‘‘ کا بارے احسن انداز میں گفتگو کی۔ مرکزی سینئر نائب ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی نے’’فیڈبیک/فالواپ اور طریقہ کار‘‘ کے عنوان سے گفتگو کی۔ آخر میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس نے اختتامی کلمات میں مرکزی نظامت تربیت کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ دوسرے دن بھی سٹیج کنڈکٹ کی مکمل ذمہ داری قمر جاوید ملک نائب ناظم تربیت نے اد ا کی۔ جبکہ کوآرڈینیشن کے فرائض عبدالرازق چوہدری نائب ناظم تربیت اور کیمپ کے انتظامات کے فرائض سید شاہد حسین کاظمی نے ادا کئے۔

تبصرہ

Top