تحریک منہاج القرآن لودھراں گیلے وال کے زیراہتمام سلسلہ وار درس عرفان القرآن بعنوان شہادت امام حسین (رض)
تحریک منہاج القرآن لودھراں گیلے وال کے زیراہتمام سلسلہ وار درس عرفان القرآن بعنوان شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ منعقد ہوا۔ جس سے معروف عالم دین شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری علامہ فیاض بشیر قادری نے خطاب کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد اور قاری عبد القیوم غوری نے امام عالی مقام کے حضور منقبت پیش کی۔پروگرام کی نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن نے سرانجام دیے۔علامہ فیاض بشیر قادری کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایمان جان سے بھی زیادہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا نام ہے مگر امام حسین رضی اللہ عنہ کی ذات پاک وہ ہستی ہیں کہ جن سے خود رسول پاک محبت کرتے ہیں۔ اس لیے حسین وہ ہیں جن سے خود ایمان پیار کرتا ہے۔
علامہ فیاض بشیر نے مزید کہا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جب کسی کے ایمان دار ہونے کی آزمائیش کرتے تو حقیقت ایمان کو پرکھنے کی کسوٹی حب اہل بیت رضی اللہ عنہم سے کرتے۔ علامہ فیاض بشیر نے کہا کہ آج ہمارے ایمان پر حملہ کرنے والے ایمان حسین کے ذکر کوختم کرنا چاہتے ہیں۔ مگر خدا ان کے ارادوں کو خاک میں ملا دے گا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر مہر مظہر سیال، میاں شفیق اور حاجی لطیف نے اہم کردار ادا کیا۔
پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
تبصرہ