سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 7 فروری 2023 کو تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے زیراہتمام منعقدہ ’’اِستحکامِ ایمان کنونشن‘‘ میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنی جدو جہد سے پوری دنیا میں اسلام کا پرامن چہرہ عیاں کررہے ہیں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے یہاں ڈاکٹر طاہر القادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بہت بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ امت مسلمہ کی وحدت کے لیے طاہر القادری ایک استعارہ بن گئے ہیں مرکزی صدر منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان علامہ حاجی امداد اللہ خان نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا پورا گھرانہ دین کی سربلندی کے لئے اپنی علمی تبلیغی خدمات سے اسلام کا پیغام جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سرانجام دے رہے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے لودھراں میں اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی حلقہ 226 کہروڑ پکا (لودھراں) کی طرف سے 90 مستحق گھرانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ ڈاکٹر عبدالعزیز صدر تحریک منہاج القرآن صوبائی حلقہ تنظیم 226 کہروڑ پکا و انرجیٹک ٹیم و جملہ متحرک کارکنان تحریک و فورمز نے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کی راشن تقسیم مہم کے سلسلہ میں دوسرے فیز کے دوران 80 گھروں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
منہاج القرآن لودہراں کی طلبہ تنظیم مصطفوی سٹوﮈنٹس موومنٹ لودہراں کی جانب سے فوﮈ سپورٹ پروگرام کے تحت دیہاڑی دار لوگوں میں ضلعی صدر چوہدری کلیم اللہ سنبل کی قیادت میں کھانا تقسیم کیا گیا اور لوگوں کو بھی ترغیب دی گئی کہ وہ بھی اس کٹھن وقت میں دکھی انسانیت کی مدد کریں۔ اس موقع پر ضلعی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری کلیم اللہ سنبل، چوہدری احمد محمود، کاشف بھٹی، سٹی صدر چوہدری طاہر، سٹی جنرل سیکرٹری حافظ ابرار موجود تھے۔ چوہدری کلیم اللہ سنبل نے کہا کہ ہم سب کو دیہاڑی دار لوگوں کی خدمت کرنی چاہیے اور ہمیں خود سفید پوش لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اڈا پرمٹ لودھراں کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ اڈا پرمٹ کی تنظیم راؤ محمد طاہر، راؤ یاسر سلیم، محمد مبشر، رانا محمد امجد، رانا محمد اکرم، راؤ محمد آصف، راؤ محمد منیر، راؤ محمد وقاص اور جملہ ذمہ داران نے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام استحکام پاکستان کنونشن منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل مہمان خصوصی تھے۔ کنونشن میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری اور منہاج القرآن لودھراں کے قائدین بھی موجود تھے۔ کنونشن میں قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے بول بالا سے پاکستان مستحکم اور خوشحال ہو گا، جہاں انصاف نہیں ہوتا وہاں امن نہیں ہوتا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں چودھری عبد الغفار سنبل کے والد کی وفات پر اور ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ملک انور قادری کی زوجہ محترمہ شمشاد انور قادری کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر آپ نے مرحومین کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔
منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ’’استحکام پاکستان کنونشن‘‘ میں گرینڈ اوتھ سرمنی منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب حلف برداری میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جنوبی پنجاب کے تمام منہاج القرآن جنوبی پنجاب زون کی تمام یونین کونسلز، پی پی حلقہ جات اور ضلعی عہدیداران سے حلف لیا اور سب کو مبارکباد پیش کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جنوبی پنجاب کے دو روزہ وزٹ کے دوران منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودھراں کا افتتاح کیا۔ آپ نے فیتہ کاٹ کر تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور سردار شاکر مزاری بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج اسلامک سنٹر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے قرآن کلاسز کا جائزہ لیا۔
منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر علامہ امداد اللہ خان قادری نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودھراں میں منعقد ہونے والی تقریب بسلسلہ سالگرہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ’’تحدیث نعمت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مسلم دنیا کو تجدیدی فکر دی تمام مسالک میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے آج پوری دنیا میں اسلام کی پر امن حسین تصویر پیش کرنے والے ڈاکٹر طاہرالقادری کو دنیا سفیر امن کے طور پر جانتی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے گروپ ہیڈ نوراللہ صدیقی نے تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ سوشل میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصرحاضر میں سوشل میڈیا کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے جسے ففتھ جنریشن وار کہا جاتا ہے۔ اس کے مثبت استعمال کے لیے تربیت بہت ضروری ہے۔ پرامن اور قانون پسند معاشرہ کی تشکیل کیلئے سوشل میڈیا کے جدید ذرائع ابلاغ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ محمد شکیل ثانی نے مرکزی خطاب کیا اور دلائل سے ثابت کیا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا توحید کی دلیل ناطق ہے، میلاد مصطفی ﷺ منانا حب مصطفیٰ ﷺ اور قرب الہٰی کے حصول کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پوری دنیا میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دھوم مچا دی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر چوہدری عبدالغفار سنبل اور چوہدری محمد طاہر سنبل کے والد گرامی کی قل خوانی کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ ختم شریف و قل خوانی کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے پیر سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ سب کے لیے ہدایت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے جہان نور سے روشن ہوگیا۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.