لودھراں، سالانہ میلاد کانفرنس 2011ء

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 2011 منعقد ہوئی۔ یہ کانفرنس مورخہ 14 فروری 2011ء کو منعقد ہوئی جس میں پروفیسر نواب غلام مصطفی خاں، حاجی شیر محمد، حاجی رشید احمد، راو اسحاق، سعید الرشید اور سید شفیق شاہ کے علاوہ تحریک منہاج القرآن لودھراں کے عمائدین نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد قاری عبد القیوم غوری، قاری اللہ دتہ، قاری بشیر نقشبندی، نعمان مصطفوی، رومان رشید، عامر زاہد، ملک اسلم حماد نے اجتماعی طور پر نعت شریف پیش کی۔

میلاد کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ فیاض بشیر قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا جس نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرلی، خدا نے اس کے ذکر کو بھی بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام امن کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، جس میں دہشت گردی کے خدشات نے اسلام اور پاکستان کو بدنام کر دیا ہے۔ ایسے میں ہمیں ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اسلام کے پیغام امن کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔

کانفرنس کے لیے پورے پنڈال کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔ جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات کی سی ڈیز اور کتب کا الگ سے سٹال لگایا گیا تھا۔ ملکی حالات کے پیش نظر شرکاء کی سیکورٹی کا مثالی انتظام کیا گیا تھا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہر نے سرانجام دیے۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

اس عظیم الشان میلاد کانفرنس کے انعقاد میں ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن، ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک عابد جوئیہ، چودھری عبد الغفار، ملک سلطان، حاجی عزیز بھٹی، ملک کامران تاج، ملک اختر، ملک سلمان، ملک سعید جھنجھ، کے علاوہ ایم ایس ایم اور یوتھ لیگ کے کارکنان سید مدثر بخاری، خواجہ احمد، نادر بھٹی، راشد بھٹی، مرزا راشد، نے اہم کردار ادا کیا۔ اس تقریب میں خواتین کے لیے باپردہ الگ انتظام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

Top