منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام گوگڑاں اور سوئی والا میں سلسلہ وار دروس عرفان القرآن
منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام گوگڑاں اور سوئی والا میں سلسلہ وار دروس عرفان القرآن کا انعقاد مورخہ 31 مارچ 2011ء کو کیا گیا جس میں مرکز سے علامہ محمد رضا قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، عمر فاروق اور ملک احمد یار چنڑ بھی موجود تھے۔ دروس عرفان القرآن میں مردوں اور خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ محمد رضا قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صالحین کی صحبت کردار میں نکھار لاتی ہے جس کی مثال غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کی روحانی ترقی کا لازوال لائحہ عمل ہے۔ آج ہماری پریشانیوں کی بڑی وجہ ہماری روحانی بیماریاں ہیں اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی تعلیمات کا بنیادی سبق صالحین کے نقش قدم پر چلنا ہے، جو لوگ اولیاء اللہ کا راستہ چھوڑ بیٹھے ہیں دراصل وہی گمراہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری فیضان غوثیہ امت مسلمہ میں پھیلا رہے ہیں اور تحریک منہاج القرآن اولیاء کے طریق کو عام کر رہی ہے۔ علامہ محمد رضا قادری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابی تحریک منہاج القرآن کا ساتھ دینے میں ہے۔
ان دروس عرفان القرآن کے انعقاد میں ملک فیض بخش، ملک عابد نواز، مہر سراج مہر رمضان، منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم گوگڑاں کے علاوہ سلیم جمال غوری، حاجی بشیر جمال غوری، شکیل جمال غوری، ندیم جمال غوری، حاجی عطا محمد، محمد ارشد غوری رانا محمد لقمان، رانا محمد عثمان، رانا محمد اعظم، سجاد جمشید اور ملک غلام نازک موتھا نے اہم کردار ادا کیا۔ پروگراموں کے آخر میں پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔
تبصرہ