تحریک منہاج القرآن لودھراں کے وفد کی ڈی سی او شیخ غلام فرید سے ملاقات

مورخہ: 06 اگست 2011ء

مورخہ 6 اگست 2011ء کو تحریک منہاج القرآن لودھراں کے صدر ملک اسلم حماد نے وفد کے ہمراہ ڈی سی او لودھراں شیخ غلام فرید سے ملاقات کی اور ان کو شیخ الاسلام کا دہشت گردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتوی پیش کیا۔ وفد نے ڈی سی او غلام فرید کو تحریک منہاج القرآن لودھراں کے تحت ہونے سالانہ دروس عرفان القرآن کے پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

اس موقع پر شیخ غلام فرید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں روحانیت کو فروغ دینے والی سرگرمیوں کا انعقاد ہونا چاہیے۔ اسلام رواداری، برداشت اور سب کو ساتھ لیکر چلنے پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اسلام کی پرامن تعلیمات کا خوب پرچار ہو۔ انہوں نے دروس عرفان القرآن میں شرکت کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے ان کو عوام الناس کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

اس وفد میں سابق تحصیل نائب ناظم شیخ افتخار الدین، مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر راؤ احسان الحق خاں، صدر مرکزی انجمن تاجران الحاج ملک گلزار احمد کاوش، سینئر تاجر رہنماء الحاج مہدی حسن غوری، ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن راؤ اسحاق، صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد، ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر، نائب سرپرست تحریک منہاج القرآن حاجی عبدالغفار چودھری، سینئر نائب صدر تحریک منہاج القرآن رانا اشرف علی خان اور سردار اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ ناظم ویلفیئر تحریک منہاج القرآن شامل تھے۔ ڈی سی او کی دعوتی وفد سے ملاقات بڑے خوش گوار ماحول میں ہوئی۔

تبصرہ

Top