تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام 83 واں درس عرفان القرآن

جب خدا کے حلال کو حرام کرنے والے اقتدار پر قابض ہوجائیں تو کربلا سجانا پڑتا ہے۔ غنڈے اقتدار کے مزے لوٹتے رہیں اور خدا کی مخلوق روٹی کو ترستی رہے تو پھر کردار حسین رضی اللہ عنہ کو میدان عمل میں اترنا ہی پڑتا ہے۔ آج بدقسمتی سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر چند خارجیت کے علمبردار معرکہ کربلا کو اقتدار کی جنگ قرار دے کر تکمیل سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منکر بن رہے ہیں۔ عقائد کی اصلاح کے لیے ہر مسلمان کو اہل بیت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قاتلوں کی حقیقت اور عزائم کو سمجھنا ہوگا۔ تحریک منہاج القرآن کے سلسلہ وار 83 ویں درس عرفان القرآن میں پیغام حسین رضی اللہ عنہ دیتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ فیاض بشیر قادری نے کہا کہ روئے زمین پر تحریک منہاج القرآن اس وقت پیغام حسین رضی اللہ عنہ کو لیکر سوئے کربلا چل پڑے ہے۔ محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین سے منہ موڑ کر انسانیت پر عرصہ حیات کو تنگ کرنے والے بدمعاش حکمرانوں کو ووٹ دینا اب گناہ کبیرہ بن چکا ہے۔ ہم قوم کے شعور پر بیداری کی دستک دیتے رہیں گے۔

انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات اور کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غم حسین رضی اللہ عنہ میں آنسو بہانہ سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ قرآن نے جسے ذبح عظیم کہا وہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ ہی تھی۔ کانفرنس میں صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد کی دعوت پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت پیر سید سکند ر حسین شاہ گردیزی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ خواتین وحضرات کی ایک بہت بڑی تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کی نقابت ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر اور نادر حسین سہروردی نے کی جبکہ قاری عبدالقیوم غوری، کاشف بشیر، ملک اسلم حماد نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور منقبت بحضور امام عالی مقام پیش کی۔

پروگرام میں راؤ محمد اسحاق، چودھری عبدالغفار، علامہ نصیر بابر، علامہ حامد سعیدی، حاجی ظہور بھٹی، رانا اشرف علی خان، ملک انور، خان سمیع اللہ، چودھری جہانزیب، مرزا محمد علی، علامہ قاری اصغر، اشرف سعیدی، شمشاد قادری، سعیدالرشید، مظہر کلیار، افتخار لنگاہ، چودھری عاشق کینیڈین، ملک فیض بخش، خواجہ رفیق صدیقی نے بطور خاص شرکت کی۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں ملک عابد جوئیہ، ملک اختر، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، سید وسیم عباس، مرزا محمد اسلم، حسن شاہ، خواجہ احمد، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جوانوں نے صدر تحریک منہاج القرآن ملک محمد اسلم حماد کا بھرپور ساتھ دیا۔ آخر میں قومی شعور کی بیداری اور ملکی سلامتی کے لیے دعا ہوئی۔

تبصرہ

Top