تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام بیداری شعور کنونشن
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام بیداری شعور کنونشن حماد اکیڈمی میں ہوا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو پیغام دکھایاگیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول بھی پیش کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب صدور ملک سلطان، حاجی عزیز بھٹی، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، چوہدری عبدالغفار سنبل، عابد جوئیہ، ، خواجہ احمد، سید مدثر شاہ، مرزا محمد اسلم، ملک اختر، ملک عمر فاروق، سلمان بھٹہ، احسان اللہ، محمدارسلان اورعمار حسن کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ کنونشن میں تحصیل بھر کے کارکنان وابستگان اور عہدیدارن نے بھی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم کو اپنی اصل قیادت کے انتخاب کا موقع ہی نہیں ملا، موجودہ استحصالی نظام کو ایک مفاد پرست جاگیردار ٹولے نے سہارا دیا ہوا ہے۔ قیادت کے انتخابی عمل کو جب تک سستا نہیں کیا جائے گا اس وقت تک عام آدمی اور اہل متوسط طبقے کی نمائندہ قیادت اسمبلی تک نہیں پہنچ سکتی۔ اس نظام سے بغاوت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک قوم کرپٹ نظام کے خلاف علم بغاوت بلند نہیں کرتی، نام اور چہرے بدل بدل کر آنے والے سیاست دانوں کی حقیقت اب قوم پر آشکار ہوچکی ہے۔ عوام اب اپنے حقوق کے لیے میدان عمل میں اتر آئے۔
آخر میں صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد نے بیداری شعور کے حوالے سے بریفنگ
دی اور ملکی سلامتی کے لیے دعاکروائی۔
رپورٹ: مرزا محمد اسلم (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں)
تبصرہ