دروس عرفان القرآن (لودہراں) : چوتھا دن

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سلسلہ وار دروس عرفان القرآن جاری ہیں۔ جس کا چوتھا درس مورخہ 30 جولائی 2012 کو میونسپل لودہراں شہر میں منعقد ہوا۔ درس قرآن میں نماز فجر کے بعد ہزاروں کی تعداد میں خواتین و حضرات، عمائدین شہر، علما،، وکلاء، اساتذہ، تاجران اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ خاص طور پر گرد و نواح سے منہاج القرآن کے وابستگان قافلوں کی صورت میں سوئی والا، دھنوٹ، گوگڑاں پل بہشتی، ہٹی موٹن مل، بستی باغ شاہ، نواب والا، چھمب موڑ، مجاہد آباد، کونڈی، متڑین، پرمٹ، پپلی والہ، گیلے وال اور حسین آباد سے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

پروگرام میں ڈاکٹر امیر غوری سابق سٹی ناظم، ملک غلام نازک آرائیں سابق یونین ناظم، چوہدری محمد اسلام زرعی انجینئر، خواجہ قاسم، چوہدری تنویر، چوہدری ارشد، حاجی شمشاد، ملک حافظ شیر محمد آرائیں، قاری نواز قادری، ملک شیر محمد گھلو اور علامہ نصیر احمد بابر نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ عبد القیوم غوری نے حاصل کی۔ تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہر القادری نے سرانجام دیے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے تحریک منہاج القرآن لودھران کے سالانہ سلسلہ وار دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب فرد واحد کے کردار کی تعمیر کرتا ہے جبکہ دین افراد کی ہمہ جہت تربیت اور تعمیر کرتا ہے۔ آج بد قسمتی سے مذہبی رسومات کو کل دین سمجھ لیا گیا ہے جسکے باعث دین کو بطور نظام اپنانے میں ہم ناکام ہو گئے اور بدبختی ہمارا مقدر بن گئی۔ ستم بالائے ستم یہ کہ دین کے داعی بھی فقط مذہبی شعائر کو کل اسلام سمجھ کر اسکے ظاہری اعمال کو سنوارنے میں لگے ہیں۔

تحریک منہاج القرآن موجودہ حالات میں دین کے صحیح تصور کو اجاگر کرنے میں مصروف ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دور حاضر میں اسلام کی ترقی پسند شکل امت کے سامنے رکھتے ہوئے نوجوانان مسلت اسلامیہ کو دعوت دی ہے کہ آج بھی ہم اسلام کو بطور نظام اپنا کر دنیا کی ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفاق فی سبیل اللہ کے بغیر اقامت دین کا تصور ممکن نہیں۔ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مومن کے دل کی فیاضی دیکھتے ہیں مال کی کثرت کو نہیں۔

اس موقع پر MSM پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ عبدالغفار نے جذبات سے لبریز خطاب میں حاضرین کے دلوں کو گرماتے ہوئے کہا کہ ہمیں تحریک پاکستان کی جدوجہد کی یاد رکھنی چاہیے۔ افسوس کہ ہم نے ملک بناتے ہی ان مقاصد سے غداری کی جس کا نتیجہ ہر پاکستانی بھگت رہا ہے۔ انہوں نوجوانوں پر زور دیا کی وہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دست و بازو بن کر قوم کو پھر سے سربلند کرنے کے لئے میدان عمل میں اتر آئیں۔

اس پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں، نائب سرپرست چودھری عبدالغفار، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، عابد جوئیہ، ملک عمر فاروق، رانا اشرف علی خان، حاجی عزیز بھٹی، ملک سلطان آرائیں، ملک فیض بخش آرائیں، ملک انور قادری خواجہ رفیق احمد صدیقی، پروفیسر جہانزیب چوہدری، قاری عبدالقیوم غوری، خواجہ محمد احمد قادری، سید نورالحسن شاہ ایڈوکیٹ، مرزا محمد اسلم، ارشد علی مرزا، مرزا وسیم، ملک اختر، سید مبشر شاہ، سید حسن شاہ، سمی شاہ، مرزا ساجد، ملک عمر فاروق، احسان اللہ سنبل، امیر علی چوہدری، خلیل شاہ، ملک کامران تاج، ملک فاروق آرائیں، ملک فیاض، بلال تاج، ملک صداقت، عدنان فدا، ملک ذیشان، ملک عمر حیات، مرزا شہباز، غفار، حبیب احمد، ملک ہاشم، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن یوتھ لیگ، اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قائدین اور کارکنان نے اہم کردار ادا کیا۔

درس عرفان القرآن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتابوں سی ڈیز کا سٹال، ویلفئیر سٹال اور رفاقت کا سٹال لگایا گیا۔ درس عرفان القرآن میں ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے۔ پروگرام کے اختتام پر ملک پاکستان کے استحکام، اس کی سلامتی اور شیخ الاسلام کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ۔ مرزا محمد اسلم (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں)

تبصرہ

Top