لودہراں: سلسلہ وار ماہانہ درسِ عرفان القرآن 94 ویں نشست کا انعقاد

لودہراں: ماہنامہ درس عرفان القرآن کی 94 ویں نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے درس قرآن دیا۔ اس محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا، جس کے بعد سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ ناز میں ہدیہءِ عقیدت پیش کیا گیا۔ علامہ محمد فیاض بشیر نے خصوصی خطاب فرمایا۔

اسلام اصلاح باطن پر سب سے زیادہ زور دیتا ہے اولیاء کرام نے ساری زندگی اصلاح باطن، قرآ ن کا آفاقی پیغام معاشرہ کو پرامن بنانے اور فرد کی اعلیٰ تربیت کا درس دیتی ہے ۔تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں اصلاح باطن کا جدید طرز پر اہتمام کرتی چلی آرہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری نے اپنی زندگی کا لمحہ لمحہ نوجوانوں کی کی کردارسازی پر صر ف کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگر د رشید علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ہونے والے سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن کی 94 ویں نشست سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہل حق ہی قوم کی صحیح ترجمانی کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔ ہمیں اپنی سوچوں کی اہل حق کے ساتھ مطابقت کرنا ہوگی تبھی دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب ہوسکتی ہے۔

درس عرفان القرآن میں حاجی غلام نازک آرائیں، ملک رمضان آرائیں، ملک خادم حسین آرائیں، حاجی عزیز بھٹی، چوہدری عبدالغفار سنبل، صابر علی قریشی، راؤ ندیم خان، خان رانجھے خان، ماسٹر جان محمد، ملک رفیق ریحان، قاری غلام یاسین، محمدتنویر، علامہ سید طیب حسین شیرازی، قاری اسماعیل مہر آبادی، اشرف سعیدی، راؤ محمد اسحاق خان، مرزا علی مرتضیٰ، میاں مصور علی قادری، تنویر الحسن خان، سید گلزار حسین شاہ، اظہر حسین لنگاہ ایڈوکیٹ، ملک محمدانور قادری، ملک عابد حسین جوئیہ، خواجہ محمد احمد قادری، سید وسیم عباس بخاری، میاں طارق ظہور، محمد ذولقرنین منظور، نادر حسین سہروردی، سید مدثر شاہ، ملک محمد اختر، ملک عمر فاروق، ارشد علی مرز، محمد زاہد، محمد احمد بخیط، محمد شاکر، محمد اکمل، محمد زاہد، اور کارکنان و وابستگان کے علاوہ خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔آخر میں ملک کی امن و سلامتی کے خصوصی دعا بھی ہوئی۔

تبصرہ

Top