لودھراں: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام تقریب بسلسلہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام 6 جون 2013ء کو شب معراج النبی کانفرنس منعقد ہوئی۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں ہونے والے اس پروگرام میں مردو خواتین کی بہت بڑی تعدادنے بھرپور شرکت کی۔ ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن راؤ محمد اسحاق خان، نائب سرپرست چوہدری عبد الغفار سنبل، رانا اشرف علی خان سینئر نائب صدر، حاجی غلام نازک آرائیں سابق سٹی ناظم علامہ احمد سعید جامی اسٹیج پر موجود تھے۔
اس سے پہلے معراج النبی کی مناسبت سے منہاج القرآن اسلامک سنٹر کو بہت خوبصورت انداز میں سجایا گیا اور لائٹنگ کا مثالی انداز انتظام کیا گیا، جس سے محفل کا ماحول جگ مگ اور روحانی ہو گیا ۔خواتین کے لئے با پردہ اور علیحدہ انتظام کیاگیا ۔
پرو گرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد ملک پاکستان کے معروف ثناء خواں بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدح سرا ہوئے۔ جن میں صدر تحریک ملک اسلم حماد، کاشف بشیر قادری، قاری عبد القیوم غوری، پروفیسر نعمان مصطفوی، ملک سلیم قادری اور مرزا فرحان قادری شامل تھے۔ منہاج نعت کونسل نے دف پہ نعت پڑھی۔
صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد نے مہمانان کے لیے کلمات اظہار تشکر پیش کیے۔ محفل نعت کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ’’ وادی مکہ سے مقام او ادنیٰ تک‘‘ کے موضوع پر ویڈیو خطاب بذریعہ پروجیکٹر دکھایا گیا۔ اس تقریب کی نقابت کے فرائض راقم الحروف رانا محمد ظاہر القادری اور نادر حسین سہروردی نے سرانجام دئیے۔
سلام و قیام کے بعد اختتامی دعا راؤ محمد اسحاق خان نے کروائی۔ اس موقع پر ملکی استحکام کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت و سلامتی کی خصوصی دعا ہوئی۔ پروگرام کے شرکاء کے لئے ٹھنڈے پانی کا وافر انتظام کیا گیا جبکہ آخر میں لنگر بھی تقسیم ہوا۔
منہاج القرآن لودھراں کے اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک عابد جوئیہ، مرزا ارشد علی مغل، ملک عمر فاروق، سید مدثر شاہ، ملک اختر، پروفیسر جہانزیب، چودھری امیر علی، ملک کامران تاج، زاہد علی، مرزا ساجد مشتاق، ملک صداقت ارائیں، وسیم سجاد، خواجہ احمد کے علاوہ تحریک منہا ج القرآن کے جملہ فورمز ایم ایس ایم منہاج القرآن یوتھ لیگ منہاج القرآن وویمن لیگ نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
رپورٹ: رانا محمد ظاہرالقادری
تبصرہ