لودھراں: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام پانچ روزہ درس عرفان القرآن کی تیسری نشست میونسپل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ جہاں نماز فجر کے بعد ہزاروں مردو خواتین پروگرام میں شریک تھے۔ سرپرست تحریک منہاج القرآن لودہراں پیر سید فضل حسین شاہ نے تیسری نشست کی صدارت کی۔

پروگرام کا آغاز قاری فیصل لطیف نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ جبکہ ملک اسلم حماد قاری قیوم غوری، نعمان مصطفوی، کاشف بشیر قادری، رومان رشید، حافظ فرحان قادری اور منہاج نعت کونسل نے نذرانہ درود و سلام پیش کرکے ماحول کو روحانی بنا دیا۔ درس عرفان القرآن کی نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہر القادری نے سرانجام دئیے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ حافظ یاسر نسیم نقشبندی نے دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے وجود میں فساد کو ازل سے رکھا گیا ہے۔ انسان اگر ان فسادات پر قابو پا لے تو اشرف المخلوقات وگرنہ جانوروں سے بھی بدتر ہے۔ انسانی وجود میں موجود خرابیوں اور فسادات پر قابو پانا ہی تزکیہ نفس ہے۔ نفس ایک سرکش گھوڑا ہے مرد وہی ہے جو اس سرکش گھوڑے پر قابو پا لے۔ اولیاء اللہ کے نزدیک نفس ایک غلیظ کتا ہے نفس کے تکبر نے ہی ابلیس کو شیطان بنا دیا۔ نفس کی پاکیزگی کا حکم ہر مذہب میں دیا گیا ہے اور کامیاب اسے قرار دیا گیا ہے جو نفس پر قابو پالے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کے اسلوب کے مطابق جو علم تزکیہ کے بعد آتا ہے وہ نفس کو جھکا دیتا ہے۔ تزکیہ کے بغیر علم نفس میں شدت لاکر انسان کو دہشت گرد بناتا ہے۔ تزکیہ کے بعد ملنے والی حکمت نور بن جاتی ہے۔ تزکیہ نفس علم و حکمت سے مقدم ہے۔ درس قرآن دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نفس کے خلاف جہاد، جہاد اکبر ہے۔ اصل پہلوان وہی ہے جو اپنے نفس کا مالک ہو۔ اللہ تعالیٰ جب بندے کی بھلائی چاہتا ہے تو اس کے نفس کے عیب اس پر ظاہر کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان سے بڑھ کر نفس کی اصلاح کا ماحول میسر نہیں آسکتا، رمضان گناہوں کو جلا ڈالتا ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ رمضان المبارک میں عبادات کر کے سال بھر کی نیکیوں میں کمی کو پورا کریں۔ رمضان میں کچھ نہ حاصل کرنے والوں کا نفس سرکش ہو چکا ہے۔

درس عرفان القرآن میں خصوصی طور پر ڈاکٹر سید جعفر رضا شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن رحیم طلب، ، رائو اسحاق خان، الحاج قدیر احمد شجرا، حافظ شیر محمد آرائیں، پیر سید شفیق شاہ بخاری، پیر سید لال شاہ، حاجی ملک غلام نازک آرائیں، ملک سلطان آرائیں، حاجی اشرف سعیدی، حاجی ظہور احمد بھٹی، سلیم جمال غوری، چوہدری عبدالغفار سنبل، میاں محمد جاوید، علامہ حامد سعیدی، قاری محمد اصغر، علامہ محمد نواز قادری، قاری ذولفقار، علامہ اسماعیل مہر آبادی، علامہ سعید احمد جامی، علامہ طالب حسین قمری، الحاج ملک شیر محمد گھلو، ملک فیض بخش آرائیں، ملک خادم حسین آرائیں، علامہ نصیر احمد بابر، حافظ اکرم کانجو، قاضی نذیر احمد ملک یوسف چنڑ، تقی شمیم، مہر محمد رمضان، ظفر آفتاب بھٹی، ملک عمران ریحان، حاجی خالد ڈانور، ملک احمد بخش، مہر فدا حسین، ماسٹر جان محمد، حاجی مرزا غلام فرید کے علاوہ بہت بڑی خواتین و حضرات کی تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے چوتھی نشست سے علامہ محمد فیاض بشیر قادری مقصد بعثت انبیاء کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ آخر میں وطن عزیز کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا ہوئی۔

یاد رہے تحریک منہاج القرآن کے 5 روزہ دروس عرفان القرآن میونسپل اسٹیڈیم میں جاری ہیں جن میں ہزاروں مردو خواتین نماز فجر کے فوراً بعد جمع ہوکر روحانی درس عرفان القرآن میں شرکت کرتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے سیکڑوں کارکن ان دروس کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔

تبصرہ

Top