لودہراں: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی آخری نشست

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی آخری نشست کا انعقاد میونسپل اسٹیڈیم میں کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جبکہ نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہر القادری نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید جعفر رضا شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب، راؤ اسحاق خان، الحاج قدیر احمد شجرا، حافظ شیر محمد آرائیں، پیر سید شفیق شاہ بخاری، پیر سید لال شاہ، حاجی ملک غلام نازک آرائیں، ملک سلطان آرائیں، حاجی اشرف سعیدی، حاجی ظہور احمد بھٹی، سلیم جمال غوری، چوہدری عبدالغفار سنبل، میاں محمد جاوید، علامہ حامد سعیدی، قاری محمد اصغر، علامہ محمد نواز قادری، قاری ذوالفقار، علامہ اسماعیل مہر آبادی، علامہ طالب حسین قمری، الحاج ملک شیر محمد گھلو، ملک فیض بخش آرائیں، ملک خادم حسین آرائیں، علامہ نصیر احمد بابر، حافظ اکرم کانجو، قاضی نذیر احمد ملک یوسف چنڑ، ملک رمضان آرائیں، مہر محمد رمضان، ظفر آفتاب بھٹی، ملک عمران ریحان، حاجی خالد ڈانور، ملک احمد بخش، مہر فدا حسین، ماسٹر جان محمد، حاجی مرزا غلام فرید نے شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ غضنفر حسنین قادری نے اختیارات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بے پناہ اختیارات کا مالک بنا کر بھیجا۔ یہ اختیارات اللہ کی عطاء ہیں جن کی کوئی حد نہیں ہے۔ کوئی بھی شخص اختیارات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انکار نہیں کر سکتا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے نکلنے والے ہر حکم کو شریعت کا درجہ دے دیا۔ تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تشریحی اور تشریعی اختیارات عطا ہوئے۔ آپ نے قرآن کی تشریح بھی کی اور شریعت کی تشکیل بھی۔ عمل اور اطاعت میں رب تعالی نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی وہی شان عطا کی جو اپنی اطاعت اور فرمانبرداری کو عطا کی۔ آج بھی پوری کائنات اختیارات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محتاج ہے۔ زندگی کے ہر ہر عمل اور آخرت میں بھی اختیارات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خاص مقام حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم امت کے زوال کو عروج میں بدلنا چاہتے ہیں تو ہمیں اختیارات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دل سے قبول کرنا ہوگا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہمیشہ حکم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بے چوں و چرا عمل کرتے اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں سمیٹتے تھے۔ تحریک منہاج القرآن بھی تاج دار کائنات کے در سے اسی تعلق کو قائم کرنا چاہتی ہے۔ جس پر چل کر ہماری فلاح ہے۔

پروگرام کے اختتام پر اللہ کے حضور دعا کی گئی۔

رپورٹ :۔مرزا اسلم مصطفوی(میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں)

تبصرہ

Top