لودہراں: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

عہد حاضر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نوجوانوں کے آئیڈیل ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے کام سے ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی لیڈر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ملک اسلم حماد نے تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ڈاکٹر طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے شب وروز تبدیل ہو سکتے ہیں اگر قوم ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں اٹھ کھڑی ہو اور کرپٹ نظام سے ٹکرا جائے۔ اس موقع پر علامہ نصیر بابر نے بھی خطاب کیا اور پیغام دیا کہ دنیا بھر میں اسلام کی حقانیت کا پرچار کرنے والے ڈاکٹر طاہر القادری آج کے نوجوان سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہ اپنی جوانیوں کی حفاظت کے لیے ان کا ساتھ دیں۔

امیر جماعت اہل سنت علامہ مفتی احمد سعید جامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام پیغام عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی، ملی اور دینی خدمات نے عقیدہ اہل سنت اور پیغام اسلام کو اتنا مضبوط بنا دیا ہے کہ کوئی بھی میلی آنکھ سے عقیدہ اہل سنت اور اسلام کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر ارشد علی مرزا، ایم ایس ایم کے صدر ملک عمر فاروق، صدر ڈسٹرکٹ بار سردار اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک عابد جوئیہ، صدر پاکستان عوامی تحریک ظفر آفتاب بھٹی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہر نے سر انجام دیے۔ علامہ احمد سعید جامی کی طرف سے پروقار نعلین مصطفی کی طرز پر تیار کیا گیا سالگرہ کا کیٹ بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر راو محمد اسحق، رانا اشرف علی خاں، چودھری عبدالغفار، راو مراتب علی، ملک احمد بخش، ملک عمران ریحان، خواجہ رفیق صدیقی، پیر سید لعل شاہ، ملک طارق کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی بعدازاں ڈاکٹر طاہر القادری کی درازی عمر اور ملکی استحکام کے لیے دعا ہوئی اور شرکاء میں کیک اور کھانا تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

Top