لودھراں: پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی پانچویں اور آخری نشست
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ سلسلہ وار دروس عرفان القرآن ماہ صیام کی پر نور گھڑیوں میں جاری ہیں، جس کی پانچویں اور آخری نشست سے مؤرخہ 4 جون 2017 کو نماز فجر کے بعد میرج لان میں منعقد ہوئی۔ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ سید فرحت حسین شاہ نے خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین، مرد، بچے، بوڑھے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے اہل اسلام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے مقامی عہدیداران مہر شعبان ورک، رانا اشرف علی خان، راؤ محمد اسحاق خان، قاضی نذیر احمد، راؤ اشتیاق خاں، ملک سلطان آرائیں، علامہ نصیر احمد بابر، خواجہ رفیق احمد صدیقی، ملک احمد بخش، سید گلزار شاہ، خلیل حسن، سلیم جمال غوری، محمد عابد، ملک فدا حسین، محمد ابراہیم، محمد شاہد اور دیگر یوسی49 ایم، موضع حسین آباد، گوگڑاں، سمرا، دھنوٹ سے بھی پروگرام میں شریک تھے۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ سید فرحت حسین شاہ نے پانچ روز دروس عرفان القرآن کی پانچویں اور آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰۃ اور صدقات و خیرات صرف مالی قربانی کا نام نہیں بلکہ ایک جذبے کا نام ہے جسے بجا طور پر قرب الٰہی اور رضائے مصطفی ؐ کا موجب قرار دیا گیا ہے۔ اسلام نے زکوٰۃ کی صورت میں اجتماعی بھلائی اور معاشرتی فلاح و بہود کا ایک جامع نظام انسانیت کو دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زکوٰۃ کے ساتھ ساتھ اسلام میں نفلی صدقات و خیرات کی حد درجہ ترغیب بھی دی گئی ہے تاکہ نہ صرف محنت و مشقت سے کمائے ہوئے مال و دولت کی حرص کم ہو بلکہ دوسروں کے دکھ درد کو اپنا سمجھنے والی تربیت کا عملی نمونہ بھی معاشرے میں نظر آئے اور صاحبان ثروت و متمول افراد زیادہ سے زیادہ افراد معاشرہ کی مالی معاونت کر کے ان کی محرومیوں کا ازالہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذریعے نظام زکوٰۃ و صدقات اور مخیر حضرات کے تعاون سے تعلیم، صحت اور فلاح عام کے منصوبہ جات پر کام کرکے نہ صرف معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی طرف گامزن ہے بلکہ دنیا بھر کے پریشان حال اور افلاس زدہ لوگوں کی مدد کرنے میں بھی پیش پیش ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے شعبہ نشر اشاعت نے اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور خطابات کی سی ڈیز/ ڈی وی ڈیز کا سٹال لگایا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور MSM نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔ پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کو حتمی شکل دینے میں چوہدری عبدالغفار سنبل ضلعی امیر تحریک، ملک انور قادری، ملک رشید احمد، ملک اسلم حماد، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، عابد حسین جوئیہ، ملک محمد اختر، رائو اخلاق احمد، محمد نعمان مصطفوی، قاری فیصل لطیف قادری، ظہور احمد، اقبال نیاز سکھیرا، زاہد علی، خواجہ محمد احمد قادری، سید مدثر شاہ بخاری، سعید احمد جھنج، ملک سجاد، حافظ زبیر احمد، ارشد علی مرزا، سید وسیم بخاری، محمد نوید بھٹی، مرزا عیش، شاہد مئے، رانا منیب احمد، خضر حیات لودھرا اور کارکنان نے کاوشیں کیں۔
رپورٹ: مرزا اسلم مصطفوی (میڈیا کوآرڈینیٹر) تحریک منہاج القرآن لودھراں
تبصرہ