عوامی تحریک لودھراں کے صدر شعبان ورک کے چچا کی قل خوانی کی محفل

پاکستان عوامی تحریک لودھراں کے صدر مہر شعبان ورک کے چچا جان کی قل خوانی کی محفل 04 اکتوبر 2017 کو ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ محفل میں ان کے عزیز و اقارب سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، اہلیان علاقہ اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔

محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالواحد یمنی نے کہا کہ پیدائش انسان کی ابتداء نہیں ہے اور موت انسان کی انتہا نہیں ہے۔ آج ایک مغالطہ پیدا کر دیا گیا ہے کہ موت سے انسان کی زندگی مکمل طور ختم ہوجاتی ہے‘ موت قطعاً انسان کاخاتمہ نہیں بلکہ انتقال یعنی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی ہے۔ موت انسان کو عالم دنیا سے عالم برزخ میں منتقل کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موت محب کی محبوب سے ملاقات کا نام ہے موت سے مومن اپنے حقیقی مقام کو پا لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے۔ پیر سید اصغر شاہ نے مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کروائی۔

تبصرہ

Top