لودھراں: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ شبِ بیداری کا اہتمام

مورخہ: 20 اگست 2019ء

اللہ کا دین حسن اخلاق حسن اعمال کے ساتھ ساتھ مخلوق سے حسن سلوک پر بہت زور دیتا ہے۔ اسلامی تعلیمات کا مرکزومحور انسان کو ہر حوالے سے معتدل بنانا ہے۔ متشدد اور انتہا پسندانہ طرز فکر کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ فیاض بشیر قادری نے تحریک منہاج القرآن کی سلسلہ وار ماہانہ شب بیداری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ڈاکٹر طاہرالقادری نوجوانوں کی روحانی اور قلبی اصلاح احوال کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن اس صدی کے نوجوان کو جدید اسلامی تعلیمات کے زیور سے آراستہ کرکے اسے دنیا کے لیے مشعل راہ بنانے میں مصروف ہے۔ مجلسِ شب بیداری کی نقابت پیر سید مدثر نقوی نے کی۔ نوجوانوں نے دل نشین انداز میں نعت خوانی کی۔ جبکہ قاری عبدالقیوم غوری، قاری فیصل لطیف، ملک اسلم حماد، راؤ نوید حسین نے خصوصی شرکت کی۔ اس شب بیداری میں انفرادی عبادات کے علاوہ شرکاءنے محفل ذکر بھی منعقد کی۔ پروگرام کے آخر میں صلوٰۃ و سلام کے بعد علامہ نصیر بابر نے ملکی استحکام اور کشمیری مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ مصطفوی سٹوڈینٹس موومنٹ کے نوجوانوں سمیت اہل علاقہ مجلسِ شب بیداری میں شریک ہوئے۔

تبصرہ

Top