تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے اضلاع کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے آٹھویں سہ ماہی کا اجلاس منعقد ہوا، منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقدہ اجلاس میں ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، مظفر گڑھ، ملتان، علی پور، ہارون آباد، بہاولپور، بہاولنگر، وہاڑی، خانیوال، شجاع آباد، لیاقت پور، رحیم یارخان، احمد پور شرقیہ، بورے والا، خان پور اور تونسہ شریف کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار شاکر خان مزاری نے کہا کہ احیائے اسلام کی جدوجہد میں تنظیم سازی بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن مسلمانوں کو گنبد خضرا کے سائے تلے جمع کرنے میں مصروف ہے۔ جنوبی پنجاب کے لوگ جذبہ عشق رسول سے سرشار ہیں۔ دین اسلام کی سربلندی کے لیے تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب بنیادی کردار ادا کرنے کے لیے مستعد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بہت جلد جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے اور ایشیاء کے سب سے بڑے تنظیمی نیٹ ورک کے عہدیداران سے حلف لیں گے۔ انہوں نے جنوبی پنجاب کے اضلاع پر زور دیا کہ وہ اپنے ٹارگٹ کو پورا کریں۔

اجلاس میں زونل ناظمین نے اپنی کارکردگی پیش کی طویل مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اس اہم اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں علامہ نصیر بابر ملک انور چودھری عبد الغفار سنبل ملک اسلم حماد اور دیگر ضلعی عہدیداران حاجی شمشاد راؤ سردار اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ نے اہم کردار ادا کیا۔ اجلاس میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی بھی کیا گیا۔ آخر میں وطن عزیز کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top