سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حویلیاں کے زیراہتمام حویلیاں شہر میں کرونا آگاہی مہم شرو ع کی گئی، اس مہم کی نگرانی ضلع ناظم تحریک منہاج القران علامہ جاویدالقادری اور تحصیل ناظم حویلیاں حاجی عزیز الرحمان نے کی، حویلیاں شہر میں 1000 ماسک لوگوں میں تقسیم کئے گئے اور سینی ٹائزر سے ہاتھ دھونے کی ترغیت دی گئی۔ بعد ازاں حویلیاں ہسپتال کی وزٹ کیا گیا اور ڈاکٹرز کو ماسک پیش کئے گئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پٹن خورد کا اہم اجلاس مؤرخہ 12 اپریل 2020 کو صدر منہاج القرآن خیبر پختونخواہ علامہ جاوید ہزاروی کی زیر صدارت پلہیر دارلعلوم محمدیہ محی الاسلام صدیقیہ میں منعقد ہوا۔ جس میں منہاج یوتھ لیگ، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے عہدیداران محمد ممتاز عباسی، محمد رفیق عباسی، علامہ عتیق یاسر، علامہ حامد الازھری، علامہ خلیق یاسر، قاری ندیم قریشی، معراج الاسلام، راجہ قیصر، محمد نعیم عباسی، بابر عباسی، محمد ایاز عباسی نے شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونین کونسل میرپور، ایبٹ آباد کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حویلیاں (ایبٹ آباد) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایبٹ آباد مشکل کی اس گھڑی میں اپنے شہریوں کے شانہ بشانہ مدد کے لئے ہر لمحہ سرگرم ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے ہزاروں کی تعداد میں ماسک تیار کرنے میں مصروف ہے، ایبٹ آباد شہر میں ماسک کی فراہمی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اللہ پاک رضا کاران کی جملہ کاوشوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور عالم انسانیت کو اس موذی وبا سے نجات عطا فرمائے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.