سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام متاثرین کورونا وائرس کے لیے دوسرے امدادی مرحلہ میں منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مستحق مریضوں کو آکسیجن سلنڈرز فراہم کیے ہیں۔ اس سلسلہ میں منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے ریاست مہاراشٹرا، کرناٹکا، تلنگہاہ، اترپردیش، مغربی بنگال اور کچھ کے مختلف علاقوں میں کوویڈ مریضوں تک آکسیجن سلنڈر پہنچائے اور قیمتی جانیں بچائیں۔ آکسیجن سلنڈرز ملنے پر کورونا مریضوں کے خاندانوں نے منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
منہاج ویلفئیر فاونڈیشن انڈیا کے زیراہتمام 26 اکتوبر 2020ء کو حیدرآباد دکن میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے یکوت پورہ، جالپالی، تالاب، امان نگر، الجبیل کالونی اور عثمان نگر کے علاقوں کے سیلاب متاثرین سمیت 13 سو متاثرہ خاندانوں کو مختلف امدادی اشیاء دی گئیں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پلوامہ (جموں اینڈ کشمیر) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
کولکتہ: منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن انڈیا، منہاج القرآن ویمن لیگ کولکتہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے اشتراک سے 26 جنوری 2017 کو یومِ جمہوریہ کے موقع پر منہاج ونٹر کارنیول (Minhaj Winter Carnival) کا اہتمام کیا جس میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارنیول کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ کارنیول میں خواتین نے کپڑوں، جیولری اور دیگر گھریلو اشیاء کے سٹال سجا رکھے تھے، جبکہ بچوں نے ڈرائنگ، فینسی لباس اور معلوماتِ عامہ کے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ مقابلہ جات میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن مغربی بنگال کولکتہ نے 26 جنوری 2017ء کو خواتین اور بچوں کے لیے ثقافتی نمائش میلے کا اہتمام کیا۔ یہ ایونٹ دی مسلم انسٹی ٹیوٹ شادی ہال حاجی محسن سکوائر پر منعقد کیا گیا، جہاں مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے اور موسم بہار کی آمد پر خواتین اور بچوں کی دل چسپی کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔
منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن جموں کشمیر نے 6 جنوری 2017ء کو ریاست میں سخت ترین موسم سرما کی شدت سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو ضروری حفاظتی سامان فراہمی کا ’’ونٹرکیمپ‘‘ سری نگر میں لگایا۔ کیمپ میں خاندانوں کے 400 سے زائد افراد کو گرم کپڑے، چادریں، برتنوں کے سیٹ اور روزمرہ استمعال کی چیزیں دی گئیں۔ اس حوالے سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے سری نگر میں موسم سرما کی برفباری سے متاثرہ گھروں اور خاندانوں کا انتخاب کیا، جنہیں ریلیف کیمپ میں امدادی سامان دیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مغربی بنگال نے 14 فروری 2016 کو کے ایم سی پی سکول کولکتہ میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔ میڈیکل کیمپ میں جرنل فزیشن، کارڈیالوجسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ اور گائناکالوجسٹ ڈاکٹرز شریک تھے۔ کیمپ میں 1000 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔ فری ہیپاٹائیٹس بی سی، گائینی اور شوگر ٹیسٹ کیے گئے اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئرفاؤنڈیشن حیدرآباد نے ماہ ربیع الاول میں میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے حیدرآباد شہر کے مختلف ہسپتالوں میں اشیائے خوردونوش اور فروٹ کے پیکیٹس تقسیم کیے۔ منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئرفاؤنڈیشن، سٹی کمیٹی کی جانب سے تقسیم کیے گئے پیکٹس چار مینار دواخانہ میں 200، انڈو امیریکن کینسر ہسپتال میں 150، عثمانیہ جنرل ہسپتال میں 150 اور انیس الغرباء یتیم خانہ میں 200 سے زائد افراد کو فراہم کیے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کولکتہ کے زیراہتمام محمد جان ہائیر سیکنڈری سکول میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کا فری چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیسن بھی فری دی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے 1568 مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور وہ مریض جن کی حالت زیادہ خراب تھی ان کے لیے فری میڈیکل ٹیسٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے 350 متاثرہ خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کیں۔ راشن اور کپڑوں کے 350 پارسل کے علاوہ 2500 پانی کی بوتلیں بھی تھیں جنہیں متاثرین تک پہنچایا گیا۔ بغیر کسی تفریق کے ہر شخص تک امدادی سامان پہنچایا گیا۔ متاثرین نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو خوب سراہا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.