سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفئیر فاونڈیشن انڈیا کے زیراہتمام 26 اکتوبر 2020ء کو حیدرآباد دکن میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے یکوت پورہ، جالپالی، تالاب، امان نگر، الجبیل کالونی اور عثمان نگر کے علاقوں کے سیلاب متاثرین سمیت 13 سو متاثرہ خاندانوں کو مختلف امدادی اشیاء دی گئیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مشہور زمانہ تالیف المنہاج السوی من الحدیث النبوی کا مکمل درس مولانا حبیب احمد الحسنی ڈائریکٹر منہاج القرآن انڈیا و بانی الہدایہ حیدرآباد دکن، انڈیا نے تالہ بندی کے اس پرآشوب وقت میں اپنے youtube چینل سے براہ راست 51 دن میں پورا کیا۔ اس درس میں انڈیا کے علاوہ برصغیر ، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، سعودیہ، عمان، بحرین ، امریکہ، آسٹریلیاء، ملائشیاء وغیرہ سے تقریبا 1400 سے زائد طالبانِ علمِ حدیث نے آفیشیل رجسٹریشن کے ساتھ حصہ لیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پلوامہ (جموں اینڈ کشمیر) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن انڈیا کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ 2019ء تقریبات کے سلسلہ میں مختلف ایونٹس منعقد کیے گئے۔ منہاج ویلفیئر کے رضا کاروں نے مقامی کینسر تنظیم کے تعاون سے کینسر کیخلاف آگاہی مہم کی تقریب منعقد کی۔ 17 نومبر 2019ء کو نوری ہال وزٹ کے دوران تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعاد مولانا علی محمد نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیرانتظام منہاج پبلی کیشنز انڈیا نے دہلی میں منعقدہ سالانہ ورلڈ بک فیئر 2019ء میں شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سینکڑوں کتب بالخصوص ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کو پیش کیا۔ حال ہی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا جو 8 جلدوں اور 5 ہزار موضوعات پر مشتمل ہے، انسائیکلوپیڈیا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نصف صدی سے زائد مطالعہ قرآن کا نچوڑ ہے۔
جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن انڈیا کے شیخ الحدیث، عمدۃ المجتہدین حضرت مولانا علامہ خواجہ محمد شریف جمعہ کو انتقال فرما گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آپ کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اظہار تعزیت کیا۔ شیخ الاسلام نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیخ الحدیث علامہ محمد شریف کا شمار برصغیر پاک و ہند کی علمی و روحانی شخصیات میں شمار ہوتا تھا۔ آپ کا انتقال اہلیان علم و معرفت کے لیے باعث دکھ ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام میسور میں سکول کے چھوٹے بچوں کے درمیان مقابلہ نعت اور سیرت النبی کوئز منعقد ہوا۔ کوئز اور مقابلہ نعت میں بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔ منہاج نیشنل انگلش سکول میں منہاج النبی انٹرا سکول نعتیہ مقابلہ کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں بچوں نے ثناء خوانی کر کے اپنے بھرپور فن کا مظاہرہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے ذیلی فورم منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام میسور شہر کے میلاد باغ اشوکہ روڈ میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں پروگرام منعقد ہوا، جس کی صدارت قاری علامہ محمد مقبول نظامی الآمری آلقادری نے کی۔ پروگرام کی مہمان شخصیات میں سید عمران حسینی القادری، احمد مصطفیٰ قادری، سید نعمت اللہ الحسینی، محمد اربازالقادری شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کولکاتا مغربی بنگال کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کے موقع پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں منہاج القرآن کے عہدیداروں، قائدین، کارکنان کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ میلاد جلوس کے شرکاء کا جگہ جگہ خیرمقدم کیا گیا۔ لوگوں نے شرکاء پر پھول نچھاور کیے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ انڈیا کے زیراہتمام اسلامک سمر ٹریننگ کیمپ نئی دہلی، ممبئی، حیدرآباد سمیت مختلف 14 مقامات پر منعقد کیا گیا۔ دیگر شہروں میں مہاراشٹرا، تیلینگانہ، کرناٹکا، بینگالورو، میسورو، شپواپور، اوماریہ اور مدھیہ پردیش شامل ہیں۔ کیمپ میں انڈیا بھر سے مختلف سکولوں سے 5 سے 14 سال کے سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔
بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر میسور میں 28 جون 2017ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دہشت گردی کے خلاف لکھی گئی تمام کتب کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ یہ بک اسٹال منہاج دعوہ پروجیکٹ کی ’’پیس اینڈ اینٹی کری کلم پرموشن‘‘ ٹیم کی طرف سے لگایا گیا تھا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتویٰ اور اس موضوع پر دیگر تمام تر تصانیف کو شامل کیا گیا۔
خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے 805 ویں عرس مبارک کی تقریبات میں منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی قیادت میں وفد نے شرکت کی۔ سہیل احمد رضا نے اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز کے مزار پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ وفد میں منہاج القرآن انڈیا اجمیر شریف کے صدر سید راحت علی موتی والا، اجمیر شریف کے خادم سجادہ نشین حمیداحمد خان، صدر یوپی منہاج القرآن محمد سراج علی، حاجی محمد الیاس، حاجی محمد فتح اللہ خان شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام ریاست مہارشٹرا کے ضلع عثمان آباد کے نواحی شہر کلام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں حضرت درگاہ حضرت حامد علی شاہ افتخاری پر ’’عظمت مصطفیٰ و شان اولیاء‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انڈیا کے صدر ناد علی مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام منہاج انگلش سکول کا دوسرا سالانہ فنکشن اور کلچرل پروگرام 29 جنوری 2017ء کو ممبئی کے نواحی شہر بھیونڈی کے مقامی ہال میں منعقد ہوا۔ تفسیر ماہیمی کے اردو مترجم مفتی عصمت بابری اور انڈیا میں کینسر ریسرچ فاونڈیشن کے صدر صغیر دیشمکھ مہمان خصوصی تھے۔ سالانہ سکول ڈے میں بچوں، ان کے والدین سمیت سینکڑوں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن مغربی بنگال کولکتہ نے 26 جنوری 2017ء کو خواتین اور بچوں کے لیے ثقافتی نمائش میلے کا اہتمام کیا۔ یہ ایونٹ دی مسلم انسٹی ٹیوٹ شادی ہال حاجی محسن سکوائر پر منعقد کیا گیا، جہاں مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے اور موسم بہار کی آمد پر خواتین اور بچوں کی دل چسپی کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.