سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ناگویا اور جاپانی کمیونٹی کے لوگوں نے مورخہ یکم مارچ 2015 بروز اتوار کو ملکر علاقہ بھر کی صفائی کی اور اظہار یکجہتی کی مثال قائم کی۔ انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ اسلام دین امن ہے اور امن کا ہی پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ایمان کا حصہ اور نصف ایمان ہے۔ صفائی کی اس مہم میں جاپانی بلدیہ کے اعلیٰ عہدوں کے حامل پولیس افسران بھی شامل تھے، جبکہ منہاج القرآن ناگویا جاپان کی جانب سے علامہ عبدالمصطفیٰ، حاجی محمد صفدر، خالد علی، محمد جاوید سجن، سید نواز اور احسان اللہ شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے مرکز المصطفیٰ ابارکی کین میں قرآن مجید پڑھنے والے بچوں نے مورخہ 22 جولائی 2012ء کو کیک کاٹ کر رمضان المبارک کے پاک مہینے کا استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے سال 2011ء میں جاپانی قوم پر آنے والی قیامت صغریٰ زلزلہ اور سونامی میں بھر پور کردار ادا کیا۔ جاپان کی تاریخ کا بدترین زلزلہ اور سونامی پوری دنیا کو حیران کر گئی، لاکھوں جاپانی بےگھر ہو گئے اور ہزاروں اموات ہوئیں اور اب تک کئی لوگ بے گھر ہیں۔
سفیر تحریک منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد خان نے مورخہ 30 اگست 2011ء کو مرکز منہاج القرآن باندوشہر ابراکی کین جاپان میں ’’ قرآن پاک ‘‘ کی تعلیم حاصل کرنے والے کمسن جاپانی بچوں میں عید الفطر کی خوشی کے تحائف تقسیم کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل باندو سٹی اباراکی کین جاپان کی جانب سے حالیہ سونامی متاثرین کے لئے مورخہ 25 مارچ 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے امدادی مہم لانچ کی گئی۔ امدادی مہم کا اہتمام مقامی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.