سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے کالام ویلی میں منہاج ویلفیئر کے رضاکاروں نے سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کی مدد کی۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار اسلام آباد سے 326 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کالام ویلی میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے پر خطر راستوں اور سیلابی پانی سے گزرتے ہوئے متاثرین تک پہنچے۔ منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے امدادی سامان میں فوڈ پیک، منرل واٹر، حفظان صحت کی کٹس، شیلٹر اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء شامل تھیں۔وادی کالام حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں سے بہت زیادہ متاثر ہوئی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ تحریک کے منہاج القرآن ضلع کوہاٹ کے ضلعی عہدیداران نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ کی طرف سے پہلے مرحلے میں 60 گھرانوں میں راشن پیکٹ تقسیم کیے، ایک پیکٹ میں آٹا، گھی، چاول، دالیں، پتی اور دیگر ضروریات زندگی شامل کی گئی ہیں۔ اپنی مدد آپ کے تحت فنڈ ریزنگ کرکے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ کی طرف سے تحفہ پیش کیا گیا۔ جبکہ دوسرا مرحلہ رمضان المبارک میں ہوگا انشاءاللہ!
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.