سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی دسویں سالانہ اجتماعی تقریب میں 20 مسلمان اور تین مسیحی جوڑے شادی کے مقدس رشتہ میں بندھ گئے۔ ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان اور جیولری سیٹ تحفے میں دیا گیا۔ چیئرمین تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا ویژن فلاحی ریاست کا قیام ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اس سال بھی 23 غریب اور بے سہارا بچیوں کی شادیوں کی پروقار اور عظیم الشان تقریب 30 مارچ (اتوار ) ہمدرد چوک، ٹاؤن شپ لاہور منہاج یونیورسٹی گراؤنڈ میں دن 11 بجے ہوگی۔ شادیوں میں ہر بچی کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا جہیز دیا جائے گا اور دولہا دلہن کے 50مہمانوں کو کھانا دیا جائے گا اس طرح تقریبا 2500 افراد کے کھانے کا انتظام کیا جائے گا۔
صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور قحط سالی کے باعث 121 سے زائد بچوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، چرند اور پرند بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین کی بحالی کے لیے فنڈ قائم کر دیا ہے۔ آئیے! ہم سب مل کر ان کی مدد کریں۔
مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہزاروں افراد کے اس اجتماع میں کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اور طبی سہولیات مہیا کرنے کے لیے موبائل میڈیکل کیمپس لگائے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منہاج لیب شالا مار کے تعاون سے ایک بلڈ گروپنگ کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کے افتتاح سے قبل تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی، بعد ازاں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ اور مہمان خصوصی کرنل سید علی رضا نے کیمپ کا افتتاح کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غریب فیملی میں بیٹی کے جہیز کا سامان تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ خرم شہزاد اور تنویر ہمایوں نے شرکت کی۔ فیملی نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے دعا کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں اجتماعی قربانی کی۔ عید کے پہلے روز مرکزی قربان گاہ پر سیکڑوں جانور قربان کیے گئے جن کا گوشت غرباء و مساکین میں تقسیم کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت پورے ملک میں اجتماعی قربانی کیلئے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ مرکزی قربان گاہ کی تیاری اور جانوروں کی خریداری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہونے والی اجتماعی قربانی کے ساتھ ساتھ مرکزی قربان گاہ پر ایک ہزار (1000) سے زائد گائیں اور سینکڑوں بکرے، دنبے اور چھترے ذبح کئے جائیں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مواخات کے عظیم رویوں کو زندہ کرنا ہو گا تا کہ محروم طبقات حقیقی خوشی سے مستفید ہو سکیں۔ عید الاضحی معاشرے کے پسے ہوئے استحصال زدہ طبقے کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے۔ نفسانی خواہشات کے خلاف بند باندھنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے اس عمل سے فلاحی رویے پھوٹتے ہیں اور معاشرے سے انتہا پسندانہ منفی رجحانات کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ انتشار و افتراق سے تائب ہو کر امت مسلمہ جسد واحد بن جائے تا کہ وہ کھویا ہوا عروج دوبارہ پا سکے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے 100 متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ راش اور کپڑوں کے پیک بنائے گئے تھے، فی پیک 10 کلو آٹا، گھی، چاول، سویاں، چائے، نمک، چینی، صابن، کپڑے (مردانہ، زنانہ، بچگانہ ایک ایک سوٹ) پر مشتمل تھا۔
وطن عزیز میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور دریاؤں میں طغیانی کی وجہ سے ملک کے اکثر علاقے شدید سیلاب کی زد میں ہیں اور ہزار ہا لوگ اپنی املاک سے محروم ہو چکے ہیں اور کھلے آسمان کے نیچے بے یار و مددگار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی 9ویں سالانہ اجتماعی تقریب میں 4 مسیحی اور 20 مسلمان جوڑے شادی کے مقدس رشتہ میں بندھ گئے۔ منہاج یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں ہونے والی پروقار تقریب میں سماجی اور دانشور شخصیات کے علاوہ شوبز کی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ سہیل احمد رضا کی قیادت میں جوزف کالونی کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود مسیحی قائدین بشپ اکرم گل، پرویز سرویا، جے سالک سے ملاقات کی اور اس افسوس ناک اور شرمناک واقعہ کی شدید مذمت کی، انہوں نے جلی ہوئی بستی کے گھروں کا دورہ بھی کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت جوزف کالونی بادامی باغ لاہور میں سانحہ بادامی باغ کے متاثرین کیلئے فوڈ / میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے متاثرین میں کھانا، ادویات اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء بھی تقسیم کیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی کے زیراہتمام 25 جنوری 2013 کو آزاد کشمیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کی طرف سے 6 رکنی انتظامی باڈی بنائی گئی۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ عوام کو تحریکی آگہی دینے کے لئے تعارفی مواد پر تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کی پروجیکشن دی جائے گی۔ کیمپ پر -/59،000 روپے لاگت آئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.