سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مظفرگڑھ کی طرف سے 120 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ نیاز حسین خان سرانی، نیاز خان پتافی، عامر اسماعیل پتافی، حامد محمود آرائیں، محمد عارف بھٹی، الطاف احمد بھٹہ اور دیگر ذمہ داران تحریک منہاج القرآن کی زبردست کاوش سے راشن گھروں تک پہنچایا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ایک جائزہ وفد ڈائریکٹر آغوش سید افتخار بخاری کی قیادت میں مظفرآباد تشریف لایا اور منہاج اسلامک سنٹر گوجرہ میں جاری تعمیراتی کام کی رفتار کا مشاہدہ کیا۔ وفد میں راجہ محمد جمیل ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز، سید امجد حسین شاہ، محمد افضال غوث اور میاں افتخار بھی شامل تھے۔ وفد کے ہمراہ پراجیکٹ انچارج طاہر بھٹی، پراجیکٹ کمیٹی کے چیئرمین سردار تبارک علی اور تحریک منہاج القرآن مظفرآباد کے ناظم فیصل جمیل کاشمیری بھی موجود تھے۔
عید الاضحی سال 2012ء کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح مظفرآباد میں بھی اجتماعی قربانیاں کی گئیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مظفرآباد کی طرف سے قربانی کا گوشت علاقہ بھر کے غرباء میں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے کارکنان نے بڑھ چڑھ کر اس کار خیر میں حصہ لیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت مظفر آباد میں منہاج ماڈل سکول واسلامک سنٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، جس کی تعمیر کا آغاز اگست 2011ء میں کیا گیا۔ یہ earth quick ایریا ہے اور اس پروجیکٹ کی پلاننگ earth quick ایریا کے تناسب سے ہی کی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ پر تقریبا 15 لاکھ روپے کے اخراجات ہوچکے ہیں۔
8 اکتوبر 2005ء کو مظفر آباد سمیت پورے کشمیر میں شدید زلزلے سے ہزاروں افراد شہید ہوئے، لاتعداد مکانات مسمار ہوئے، بچوں کے سکولز بھی بڑی تعداد میں گر گئے اور بچوں کے مسقبل کو بھی اس زلزلے نے منوں مٹی تلے دبا دیا۔
منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے مظفرآباد آزاد کشمیر میں گوجرہ کے مقام پر زیر تعمیر منہاج ماڈل اسکول اور اسلامک سنٹر کا دورہ کیا۔ یہ ماڈل اسکول منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام تعمیر کیا جارہا ہے، جس میں زلزلہ 2010ء کے متاثرین کے بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔
ATIB کے تعاون سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام زیر تعمیر پراجیکٹس میں منہاج پبلک اسکول و اسلامک سنٹر پٹہیکہ تحصیل نصیر آباد کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ اس سال اسکول میں نرسری تا سوئم کلاسز کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.