سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن اور دار الاحسان ویلفیئر فاونڈیشن کے زیرانتظام مشترکہ طور پر شادیوں کی دسویں اجتماعی تقریب گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خانقاہ ڈوگراں مین منعقد ہوئی جس میں 15 جوڑوں کی رخصتی کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ حمدو ثناء کے بعد مقررین نے خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ کو پرُوقار تقریب کے انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی۔ دلہنوں و دلہا حضرات کو بھی دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مرکزی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوبیاتا جوڑے اور یہ دلہنیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بیٹیاں ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید والہ کے زیراہتمام دو شادیوں کی اجتماعی تقریب یکم اگست 2011ء کو منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید افتخار شاہ بخاری اور ممبر صوبائی اسبملی رائے محمد اسلم کھرل نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سابق سیکرٹری جنرل رانا فیصل، میاں افتخار احمد، انجینئر رفیق نجم اور علامہ محب النبی طاہر عبدالغفار بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید والا کے زیراہتمام 7 مئی 2011 کو سید والا شہر میں ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس حوالے سے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خانقاہ ڈوگراں اور دار الاحسان ویلفیئر سوسائٹی نے مشترکہ طور پر 11 اجتماعی شادیوں کی تقر یب محلہ امام بارگاہ خانقاہ ڈوگراں میں منعقدہ ہوئی۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض تقريب کے مہمان خصوصي تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.