سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بہاولپور میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز دنیا بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن وہاڑی کے پلیٹ فارم سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہاڑی نے 100 گھرانوں کے لئے راشن پیکج کا اہتمام کیا۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف چودھری اور تحریک منہاج القرآن ضلع وہاڑی چوہدری جاوید اشرف وڑائچ کی قیادت میں کارکنان نے راشن گھروں تک پہنچایا۔ انشاءالله آئندہ جمعۃ المبارک کو 200 راشن پیک مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.