سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ منگووال کے زیراہتمام تین روزہ اسلامک لرننگ کورس کا اہتمام کیا گیا جس کے پہلے روز محترمہ صباء اسلم (نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے) نے علم الفقہ کی کلاس میں احادیث مبارکہ کا حفظ مع ترجمہ اور وضو کے فرائض بیان کیے۔ بعد ازاں محترمہ صباء اسلم نے قرآن و سنت کی روشنی میں خواتین کے سوالات کے جوابات دیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سرائے عالمگیر (گجرات) کے زیرِ اہتمام میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ انیلا الیاس نے خصوصی خطاب کیا۔ قاریہ سدرہ انور اور سیما قراۃ العین نے نعت خوانی کے فرائض سر انجام دیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ منگووال کے زیرِاہتمام وائس ہنر گھر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت محترمہ عائشہ مبشر صاحبہ (ڈائریکٹر آف وائس) اور محترمہ انیلہ الیاس صاحبہ (مرکزی ناظمہ زونز اے) نے کی۔
منھاج القرآن ویمن لیگ گجرات کے زیر اہتمام تحصیل یوسی مراڑپور میں 16 نومبر 2022 کو میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ صائمہ نور نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کنجاہ کے زیرِ اہتمام 15 نومبر 2022 میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بتول مشتاق نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گجرات کے زیرِاہتمام سرائے عالمگیر میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر نے خطاب کیا۔ محفلِ میلاد میں مرکزی نعت کونسل کی جانب سے محترمہ قاریہ سدرہ انور اور محترمہ سیما قراۃ العین نے نعت خوانی کی۔
منہاج ویمن لیگ کی زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے محترمہ رافعہ عروج ملک نے گجرات کی تحصیلات کوٹلہ، حاجیوالہ، جلالپور جٹاں، لالہ موسی کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج ویمن لیگ کی مقامی عہدیداروں، ٹیم اور ذمہ داران سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ مچھیانہ گجرات کے زیرانتظام نیو بندرال ٹاؤن میں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی۔ محفل میں محترمہ حافظہ سحر عنبرین (ڈائیریکٹر نظامتِ دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ) نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گجرات کے زیراہتمام کنجاہ میں ’’دہر میں اسم محمد ﷺ سے اجالا کر دے‘‘ کے موضوع پر منعقدہ عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں ناظمہ دعوت انیلہ الیاس نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں منہاجج ویمن لیگ کی عہدیدار، کارکنان اور خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے سوسائیٹی کے پسے ہوئے طبقات کاخیال رکھا، ریاست مدینہ میں خواتین مزدوروں اور کمزوروں کو حقوق دئے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ یو سی کوٹلہ فقیر جہلم کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد 10 نومبر 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں تحصیلی ٹیم کے علاوہ علاقے کی 800 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام میں ثانیہ ناصر (ڈائریکٹر ایگرز جہلم ) نے کمپئرنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سرائے عالمگیر کے زیراہتمام 28 دسمبر 2015ء کو حاجی محمد عظیم سجاد کے گھر پر محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ سرائے علمگیر کی ناظمہ سلمیٰ مبشر کر رہی تھیں۔ محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، ناظمہ تنظیمات انیلا الیاس اور سکولز کوآرڈینیٹر حافظہ ایمن یوسف نے گجرات کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد منہاج القرآن ویمن لیگ گجرات کی تنظیمِ نو تھی۔ اس دورہ کے دوران ضلعی اور تحصیلات سطح کی تنظیمات کی تنظیم نوکی گئی، اور تنظیمات کو نیا ورکنگ پلان دیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 11 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجبور اور بے سہارا افراد کے دکھ بانٹنا اصل عبادت اور خدمت ہے، انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کے انسانی خدمت کے ویژن اور عزم کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقاریب منعقد کر رہی ہے۔
سرائے عالمگیر () مؤرخہ 11 جنوری 2014ء منہاج القرآن ویمن لیگ سرائے عالمگیر کے زیر اہتمام حاجی محمد عظیم سجاد کے گھر میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں علاقہ بھر سے متعدد خواتین نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کے زیر اہتمام پانچ یتیم اور مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کا پروگرام قندفشان بینکوئٹ ہال گلزار مدینہ چوک گجرات میں منعقد کیا گیا۔ جس میں 600 سے زائد مہمان مدعو کئے گئے۔ ان میں شہر بھر کے کاروبارہ، سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.