سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کولکتہ: منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن انڈیا، منہاج القرآن ویمن لیگ کولکتہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے اشتراک سے 26 جنوری 2017 کو یومِ جمہوریہ کے موقع پر منہاج ونٹر کارنیول (Minhaj Winter Carnival) کا اہتمام کیا جس میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارنیول کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ کارنیول میں خواتین نے کپڑوں، جیولری اور دیگر گھریلو اشیاء کے سٹال سجا رکھے تھے، جبکہ بچوں نے ڈرائنگ، فینسی لباس اور معلوماتِ عامہ کے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ مقابلہ جات میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال نے 08 اکتوبر 2016 کو راجہ بازار کولکتہ کی کچی بستی میں ایک روزہ ’آئیں دین سیکھیں کورس‘ کا اہتمام کیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کورس میں طہارت اور نماز جیسے بنیادی مسائل کے بارے میں تعلیمات دی گئیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میرے جانے کے بعد میں آپ میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ ایک قرآن اور دوسری اہل بیت، ان دونوں چیزوں کو مضبوطی سے تھام کر رکھنے میں ہی ہماری نجات اور آخرت کی کامیابی ہے۔ ذکر حسین رضی اللہ عنہ ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور محبت حسین رضی اللہ عنہ محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آقا ء علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے کہ حسین رضی اللہ عنہ مجھ سے ہے اور میں حسین رضی اللہ عنہ سے ہوں۔ جس نے حسن رضی اللہ عنہ اور حسین رضی اللہ عنہ سے محبت کی گویا اس نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کی اور جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کی اس نے اللہ سے محبت کی۔
نئی دہلی: منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال کے زیرِاہتمام 6 نومبر 2016 کو وسطی کولکتہ، کلوٹولا سٹریٹ (Colootola Street) میں ’شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید اور نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ منہاج سسٹرز لیگ کے بچوں نے خوبصورت انداز میں جگرگوشہٌ بتول، امام عالی مقام سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں منقبت پیش کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کولکتہ نے 4 ستمبر 2016 کو جمسن اِن ہوٹل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور خطابات کی نمائش کا اہتمام کیا۔ نمائش میں شیخ الاسلام کی انگریزی، اردو اور ہندی کی تصانیف رکھی گئی تھیں۔ ماہرين تعليم، وکلاء، لیکچررز، پروفیسرز، سکالرز، رائٹرز اور طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کثیر تعداد میں نمائشی کارنر کا دورہ کیا۔ شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کی علمی کاوشوں اور تجدیدی خدمات کو سراہا۔
کولکتہ: منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال کے زیرِاہتمام 23 جنوری 2016 کو صدیق ہال کولوٹولا، کولکتہ میں میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اور غوث الاعظم شیخ حضرت عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقعہ پر محفلِ نعت منعقد کی گئی۔ محفلِ نعت میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت علاقے کی سینکڑوں خواتین شریک تھیں۔
کولکتہ: منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال نے 10 جنوری 2016 کو کولکتہ کے مضافتی علاقے ملک پور میں محفل میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا۔ محفل میلاد کا عنوان ’دینی و اصلاحی محفل‘ تھا جس میں ملک پور کی سینکڑوں خواتین سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کولکتہ کی عہدیداران اور کارکنان شریک تھیں۔
کولکتہ: منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال نے 19 جنوری 2016 کو کولکتہ میں چھ مختلف مقامات پر محافلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا۔ یہ محافل سنٹرل کولکتہ، علیم الدین سٹریٹ، توپ سیاہ، شیپور، پلکھانا اور ہوگلے میں منعقد کی گئی تھیں۔ محافل میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
اسلام اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف بنائی گئی فلم اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرمنہاج القرآن ویمن لیگ (حیدرآباد، انڈیا) کے زیر اہتمام مورخہ 26 ستمبر 2012ء کو مہاراجہ فنکشن ہال بیرون فتح دروازہ میں عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اللہ رب العزت کے فضل وکرم اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صدقہ سے منہاج القرآن ویمن لیگ (حیدر آباد) نے ماہ رمضان المبارک میں مختلف روحانی و تربیتی سرگرمیاں سرانجام دیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بانی و سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل مذہبی پروگرامز کے سلسلہ میں 21 فروری 2012ء کو منگل کی صبح ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔ ہندوستان کی سرزمین پر پہنچتے ہی دہلی ایرپورٹ پر سید ناد علی صدر منہاج القرآن انڈیا، مولانا حیات اللہ قادری نائب صدر منہاج القرآن انڈیا، امان اللہ پٹیل جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انڈیا، مولانا حبیب احمد الحسینی ناظم دعوت و ارشاد منہاج القرآن انڈیا و دیگر ذمہ داران نے شیخ الاسلام کا پرپتاک استقبال کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.