سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد زونل ناظمہ کے پی کے محترمہ ارشاد اقبال اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق نے وزٹ کے پہلے روز منہاج القرآن ویمن لیگ کوہاٹ کی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد کا کوہاٹ کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس وزٹ کے دوران تنظیمی خواتین سے ملاقات کے ساتھ محترمہ ارشاد اقبال نے تحریک منہاج القرآن کا تفصیلی تعارف دیا اور آج کے اس پُرفتن دور میں مشنِ مصطفویٰ کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوہاٹ خیبر پختونخوا کے زیراہتمام محفل میلادﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ خیبر پختونخواہ ارشاد اقبال اعوان نے خطاب کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذاتِ مبارکہ امت کے ایمان کا مرکز و محور اور حقیقی اَساس ہے۔
تحریک منہاج القرآن و منہاج القرآن ویمن لیگ کوہاٹ نے اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کے لیے میلاد چوک (بازار زرگران) تا کچہری چوک (یادگار شہداء) "عظمت مصطفی ریلی" کے عنوان سے ایک عظیم الشان احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا۔ جس میں کوہاٹ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ میلاد چوک (بازار زرگران) سے جلوس کا آغاز ہوا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.