سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر غزالہ قادری نے سہ روزہ التربیۃ کیمپ 2025 میں اپنے پُراثر خطابات کے ذریعے شرکاء کو تحریکی و تنظیمی آداب اور دعوتِ دین کے تقاضوں سے روشناس کروایا اور اجتماعی نظم، کردار سازی، مقصدیت اور مؤثر کمیونیکیشن پر زور دیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سورۃ الزمر کی آیت "قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ" کی وضاحت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک جاننے والے اور نہ جاننے والے کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔
معروف ماہرِ نفسیات ڈاکٹر رئیس احمد نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارے ایگرز کے زیرِاہتمام منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ "How Our Mental Health Shapes Our Children" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے سیکھ کر پیدا نہیں ہوتے، بلکہ ان کی شخصیت والدین کی تربیت اور گھر کے ماحول سے تشکیل پاتی ہے
بین الاقوامی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر ریحام ابی سینا نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارے ایگرز کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ “How our Mental Health Shapes our Children” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ آج میں آپ کے درمیان اس اہم موضوع پر گفتگو کے لیے موجود ہوں
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ ایگرز کے زیرِاہتمام والدین کے لیے منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں ایگرز کے ننھے طلبہ و طالبات نے خوبصورت انداز میں نعت اور نشید پیش کیں، جنہیں معزز مہمانوں اور شرکاء نے بے حد سراہا
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارے ایگرز کے زیراہتمام “How our Mental Health shapes our Children” ایک روزہ ورکشاپ میں مسز فضہ حسین قادری تشریف لا چکی ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ ایگرز کے زیرِاہتمام والدین کے لیے ایک روزہ تربیتی کانفرنس، ڈائریکٹر ایگرز اُمِ کلثوم نے اسپیکرز ڈاکٹر رئیس احمد اور ڈاکٹر رحیم ابو سینا سمیت تمام معزز مہمانوں کو ورکشاپ میں شرکت پر خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی ایگزیکٹو ٹیم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی، تربیتی اور دعوتی سرگرمیوں کے لیے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا
لاہور پریس کلب میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے ایک شاندار اور پروقار محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پریس کلب کی ممبران نے شرکت کی۔ اس روح پرور محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔
ضیافتِ میلاد میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمین اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، محمد جواد حامد، ہیڈ کوارڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ لبنیٰ مشتاق، ڈائریکٹر ایگرز اُمِ کلثوم، ڈاکٹر شاہدہ نعمانی، ارشاد اقبال، صائمہ نور، حافظہ سحر عنبرین، رابعہ شفق، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز حنا فاطمہ سمیت ننھے مُنے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ’’ایگرز‘‘کے زیراہتمام بچوں نے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جامع شیخ الاسلام تک استقبال ربیع الاول ریلی نکالی۔ بچے رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے۔ ننھی بچیاں گلابی، سبز اور سنہری دوپٹے اوڑھے عقیدت و احترام کے ساتھ استقبال ربیع الاول ریلی میں شریک ہوئیں۔ مشعل برداربچے تمام راستے آمد مصطفی ﷺ مرحبا مرحبا کے نعرے لگاتے رہے۔
شہرِ اعتکاف 2025 کی تیسری نشست: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خطاب بعنوان عشق الٰہی اور لذت توحید
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ویمن اعتکاف میں معتکف خواتین کیلئے عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ روزمرہ معاملات اور حقوق و فرائض کی بہتر انداز میں ادائیگی کیلئے حلقہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ حلقہ جات میں آج نماز کی پریکٹس (تجوید کے ساتھ)، فوائد، فقہی مضامین اور نماز کے فضائل کے حوالے سے مختص کیا گیا تھا۔
ویمن اعتکاف گاہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام پاکستان کے طول و عرض سے تشریف لائی سینکڑوں معتکفات کی تعلیم و تربیت کے لیے شہر اعتکاف میں 14 سے زائد تربیتی حلقہ جات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ الاعظمیہ بلڈنگ میں منعقد حلقہ جات میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام عظیم الشان اجتماعی اعتکاف 2025 میں روحانی سکون، علم و معرفت اور عبادت کے حسین لمحات میں شامل ہونے کے لیے خواتین کی آمد کا سلسلہ جاری!
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.