سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ڈاکٹریٹ مکمل کرنے کے بعد مصر سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کی وطن واپسی پر مرکزی سیکرٹریٹ کے اسٹاف کے ساتھ خصوصی ملاقات کی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری ٹو پیٹرن انچیف جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سمیت تمام شعبہ جات کے ناظمین اور مرکزی اسٹاف نے شرکت کی۔
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ 23 دسمبر حقیقت میں نیا 14 اگست 1947 ہو گا اور 23 مارچ 1940 کی یاد بھی تازہ ہو جائے گی۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ریاست بچانے کیلئے جس مکمل ایجنڈے کا اعلان کریں گے وہ 19 کروڑ عوام پر مشتمل مختلف طبقات کے دل کی آواز ہو گا۔ قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کی تشکیل کی جدوجہد کے آغاز میں صرف 4 روز باقی ہیں۔ اور ہر کان مینار پاکستان میں ابھرنے والی ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز کو سننے کیلئے بے تاب ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی صدر شاکرہ چوہدری نے کہا کہ فلسفہ شہادت ’’حسین منی وانامن حسین‘‘ بچپن سےکربلا تک حسین مصطفے سے ہیں اور کربلا سے آج تک مصطفے حسین سے ہیں۔ کربلا میں جس قدر شجاعت، دلیری، توحید کی عظمت حتی کہ مقدس خون سے ایسی آبیاری کی جو رہتی دنیا تک کے لیے تمام بنی نوع انسان کو حیات ابدی کا اصول پہنچایا ہے۔ ان کی یزیدی نظام کے خلاف جنگ ذاتی مفادات کی غرض سے نہیں بلکہ سرور کائنات حرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نظام کی بالا دستی کے لیے تھی۔
صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز محترمہ شاکرہ چوہدری نے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب جمہوریت نہیں بلکہ مجبوریت ہے جس کے تحت 66 برسوں سے جاگیردار، سرمایہ دار، لٹیرے اس مملکت خداداد کو لوٹ رہے ہیں۔ جنہوں نے آج تک اس قوم کو ذلت کی گہرائیوں میں دھکیل دیاہے۔ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کے سروں سے چادر کھینچ لی ہے۔ بیٹیوں کی زندگیاں چھین لی ہیں۔ طلبہ و طالبات کا مستقبل تباہ ہو چکا ہے۔
مورخہ 14 دسمبر 2012ء بروز جمعۃ المبارک کو منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی کمیٹی برائے عوامی استقبال نے 23 دسمبر کو ہونے والے سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے حوالے سے مینار پاکستان کا وزٹ کیا، اس وزٹ میں سدرہ کرامت نائب سربراہ عوامی استقبال کمیٹی، عائشہ شبیر سربراہ پنڈال کمیٹی، انیلا الیاس ڈوگر سیکرٹر ی پنڈال کمیٹی اور شما ئلہ عباس ڈپٹی سیکرٹر ی پنڈال کمیٹی شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کی سسٹرز ٹیم نے 23 دسمبر کے اجتماع کے لیے ڈور ٹو ڈور دعوتی مہم شروع کر رکھی ہے۔ جو تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ویمن لیگ کی سسٹرز علاقہ میں گھر گھر جا کر خواتین کو 23 دسمبر 2012ء کے جلسہ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کی دعوت دے رہی ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی صدر ارشاد اقبال نے کہا ہے کہ تبدیلی کیلئے حوا کی بیٹیاں بھی سڑکوں پر نکل آئی ہیں اب موجودہ فرسودہ اور کرپٹ انتخابی نظام کو دفن کر کے دم لیں گے۔ 23 دسمبر کا سورج ملک میں تبدیلی کی نوید لے کر طلوع ہو گا اور 23 دسمبر 23 مارچ کی طرح تاریخ میں امر ہو جائے گا۔ یہ دن فیصلہ کر دے گا کہ پاکستانی قوم کا حقیقی لیڈر کون ہے؟ کچن کے ٹھنڈے چولہے روشن ہوں گے اور بنیادی ضروریات تعلیم، روزگار اور صحت کا حق ہر کسی کو ملے گا۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ 23 دسمبر کو پورے ملک سے عوام کا سیلاب مینار پاکستان پہنچے گا جو تاریخ پاکستان کا سب سے بڑا پرامن اجتماع ہو گا۔ لاہور کے غیور عوام لاکھوں کی تعداد میں مینار پاکستان پہنچ کر عوام پاکستان کی میزبانی کا حق ادا کریں گے۔ نئے سال کا سورج ملکی استحکام اور عوامی خوشحالی کا پیغام لے کر طلوع ہو گا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (طالبات) کی صدر شاکرہ چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابی نظام کے بت کدے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کے اعلان سے ارتعاش پیدا ہو گیا۔ کرپشن، برادری ازم، غنڈہ گردی، وننگ ہارسز اور ایک حلقے پر کروڑوں کے خرچ پر کھڑا نظام انتخاب زمین بوس ہونے کا آغاز 23 دسمبر کو ہو جائے گا۔ 23 دسمبر مستحکم اور خوشحال پاکستان کی تکمیل کیلئے بنیاد ثابت ہو گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری مینار پاکستان میں قومی ایجنڈے کا اعلان کر کے پوری قوم کو لائحہ عمل دیں گے۔
صدر فیڈرل کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ولولہ انگیز قیادت میں وطن عزیز میں تبدیلی جلد آئیگی جو پاکستان کو ایشیاء کا باوقار اور خوشحال ملک بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی وقت کی ضرورت بن چکی ہے، مینارِ پاکستان پر ہونیوالے تاریخی اجتماع میں لاکھوں محبِ وطن پاکستانی ملک سے کرپشن کے محافظ مقتدر طبقے کے خاتمے کا عہد کریں گے۔ موجودہ انتخابی نظام سے سوسال تک بھی کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔ تبدیلی کیلئے موجودہ انتخابی نظام کے خلاف بغاوت کرنا ہوگی۔
نائب امیر تحریک منہاج القرآن علامہ محمد صادق قریشی نے کہا کہ یزیدنے اسلام کی تعلیمات کو مسخ کرنے کی کوشش کی جو امام حسین علیہ السلام کو گوارہ نہ ہوا اور انہوں نے اپنے خاندان کی قربانی دے کر اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین کے عمل سے صبر و رضا، استقامت اور قربانی کے عظیم رویوں نے جنم لیا اور آج ساری انسانیت ان مثبت رویوں سے فیضیاب ہورہی ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام آج غیر مسلموں کیلئے بھی اتنے ہی معزز ہیں جتنے مسلمانوں کیلئے، ایسا اس لیے ہے کہ انہوں نے اپنے عمل سے انسانیت کا سر فخر سے بلند کردیا۔
مورخہ 22 اکتوبر 2012ء کو 354/2/c1 بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) لاہور میں تقریب تقسیم انعامات (آئیں دین سیکھیں کورس) کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کورس نے اور بالخصوص پیر سید محمد امین سیفی، بشیرخان لودھی ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ٹریننگ اکیڈمی، غلام مرتضی علوی مرکزی ناظم تربیت، خواجہ خالد محمود، مسز سعادت اشرف چوہدری اور محمد شریف کمالوی مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورس تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شرکت کی۔
عید الاضحی کے پُرمسرت موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ نے عید کی خوشیاں بے سہارا خواتین، یتیم اور غریب بچوں، ناداروں اور مریضوں کے ساتھ منائیں۔ جس میں محترمہ ڈاکٹر نوشابہ حمید، محترمہ ساجدہ صادق، محترمہ سدرہ کرامت، محترمہ انیلہ الیاس، محترمہ شاکرہ چوہدری، محترمہ گلشن ارشاد، محترمہ نبیلہ یوسف، محترمہ ارشاد اقبال، محترمہ ریحانہ بخاری، اور میل کوآرڈینیٹرز میں سے محترم الیاس ڈوگر اور محترم عبدالرحمن نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نوشابہ ضیاء نے کہا کہ تنگ نظری اور انتہا پسندی کی کھوکھ سے جنم لینے والی دہشت گردی نے وطن عزیز کے باسیوں کا سکون چاٹ لیا ہے۔ انسان کے روپ میں بھیڑیوں نے ملالہ جیسی معصوم، امن دوست اورمحب وطن بچی پر گولی نہیں چلائی بلکہ انسانیت کو قتل کرنے کی بزدلانہ کوشش کی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں توہین آمیز فلم کے خلاف یوم عظمت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء نے کی جبکہ سدرہ کرامت، عائشہ شبیر، فریدہ سجاد، فرح ناز اور شاکرہ چوہدری نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.