سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی 171 کی یونین کونسل مانگا منڈی، لاہور کے زیرِ اہتمام میلاد کانفرنس بعنوان "حب رسول ﷺ بترویج حدیث رسول" کا انعقاد کیا گیا۔ یہ روح پرور محفل خواتین کے لیے منعقد کی گئی، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ شعبہ جات اے محترمہ عائشہ مبشر نے خصوصی شرکت کی۔
محترمہ فضہ حسین قادری کی منہاج القران ویمن لیگ کے شعبہ دخترانِ اسلام کی ڈپٹی ایڈیٹر محترمہ نازیہ عبدالستار صاحبہ کے گھر فارمنائٹس ہاؤسنگ سوسائٹی آمد، مرحومہ کے انتقال پر ان کی بیٹیوں اور دیگر اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ مرحومہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کی، بخش و مغفرت اور بلندئ درجات کے لیے دعا کی۔
ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام رسم قل خوانی برائے ایصال ثواب مرحومہ محترمہ نازیہ عبد الستار صاحبہ (ڈپٹی ایڈیٹر دخترانِ اسلام)
منہاج القرآن ویمن لیگ کھوئی رٹہ (آزاد کشمیر) کے زیرِاہتمام تیسری سالانہ میلادالنبی کانفرنس کا انعاد کیا گیا، کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد (مرکزی ناظمہ شعبہ جات محترمہ عائشہ مبشر اور زونل ناظمہ کشمیر محترمہ رافعہ عروج ملک) نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چوالیسویں یوم تاسیس پر میں اس کے دنیا بھر میں قیام پذیر تمام تر وابستگان، ذمہ داران، عہدیداران، اور کارکنان کو صمیمِ قلب سے ہدیۂ تبریک پیش کرتی ہوں۔
نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت کا منہاج القرآن کے 44ویں یوم تاسیس پر پیغام، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر اللہ رب العزت سے دعاگو ہوں کہ اللہ ہمیں اس نعمتِ عظمیٰ کی قدر کرنے اور اس مشن پر استقامت سے قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع بھمبر کے زیرِاہتمام سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مرکزی ناظمہ زونز محترمہ انیلا الیاس نے کیا۔ کانفرنس میں نعت خوانی کے فرائض مرکزی نعت کونسل نے ادا کیے۔
عالمی میلاد کانفرنس 2024 میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے ایگرز ڈیپارٹمنٹ کے معصوم نونہالوں نے خوبصورت نشید پر اسٹیج پہ پرفارمنس دی۔ ایگرز کے معصوم بچے دیدہ زیب ملبوسات پہن کر دیوانہ وار آقائے دوجہاں ﷺ سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
عالمی میلاد کانفرنس 2024 میں محترمہ فضہ حسین قادری نے سسٹرز سائبر ٹیم کے سوشل میڈیا کیمپ کا وزٹ کیا۔ آپ نے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس سے فرداً فرداً ملاقات کی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عالمی میلاد کانفرنس کی کوریج کا جائزہ لیا۔
>عالمی میلاد کانفرنس 2024 میں ایم ایس ایم سسٹرز کا ڈیسک قائم کیا گیا ہے جو مختلف کالجز اور یونیورسٹیز سے سینکڑوں کی تعداد میں شریک طالبات کو ایم ایس سسٹرز کے اغراض و مقاصد اور خدمات سے روشناس کروا رہا ہے۔
عالمی میلاد کانفرنس 2024 میں ویمن پنڈال میں ضیافتِ میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین ضیافت سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ جذبۂ ایثار سے سرشار ضیافت کمیٹی کی ممبرز میلاد کانفرنس میں تشریف لانے والی خواتین کی خدمت پر دل و جان سے مامور ہیں۔
عالمی میلاد کانفرنس 2024 ویمن پنڈال میں رجسٹریشن ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں تاکہ ملک کے تمام شہروں سے آنے والے قافلوں کا ریکارڈ رکھا جا سکے۔ ان ڈیسکس کا مقصد ملک کے طول و عرض سے تشریف لانے والی خواتین کی رجسٹریشن کرنا اور اُنہیں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
عالمی میلاد کانفرنس 2024 میں رضاکارانہ طور پر مختلف کمیٹیز میں اپنی خدمات سر انجام دینے والی منہاج کالج فار ویمن کی طالبات کے ساتھ ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے مرکزی سیکرٹریٹ وزٹ کے دوران منہاج القرآن ویمن لیگ کے ایگرز اور ایم ایس ڈیپارٹمنٹ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو یورپ، آسٹریلیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے تاریخ ساز دورے کی کامیاب تکمیل پر منفرد اور خوبصورت خراج تحسین پیش کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.