سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نظامت دعوت و تربیت اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 21 جولائی 2011ء کو منہاج کالج برائے خواتین میں تربیتی کیمپ برائے معلمات" آئیں دین سیکھیں" کورس منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے 150 معلمات نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ میں تربیت اور تدریس کے فرائض محمد شریف کمالوی مرکزی انچارج آئیں دین سیکھیں کورس نے سرانجام دئیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی نظامت تربیت کے زیراہتمام 4 جولائی تا 10 جولائی 2011ء کو منہاج گرلز کالج (ٹاؤن شپ) میں 7 روزہ اسلامک لرننگ کورس منعقد ہوا۔ اس کیمپ کا مقصد خواتین کی اخلاقی و روحانی تربیت، بنیادی اسلامی تعلیمات سے آگاہی اور بیداری شعور تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منہاج کالجز فار ویمن کی طالبات کے لئے 15 جون 2011ء کو 7 روزہ فیلڈ ورک کے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہوا۔ ورکشاپ میں ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت اور نائب ناظمہ تربیت محترمہ افنان بابر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی 7ویں سالانہ تقریب 24 اپریل 2011ء کو نیو کیمپس منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاون لاہور میں منعقد ہوئی۔ 25 نوبہیاتا جوڑوں میں 2 مسیحی جوڑے بھی شامل تھے۔ پروقار تقریب میں سیاسی، سماجی اور دانشور شخصیات کے علاوہ شوبز کی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
مورخہ 11 فروری 2011ء بروز جمعہ کو مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ضیافت میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور بھر سے سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ یہ محفل مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت کی زیرصدارت انعقاد پذیر ہوئی اور اس محفل کی مہمانان خصوصی محترم جاوید اقبال قادری کی فیملی سے تشریف لانے والی معزز خواتین تھیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 27 ویں سالانہ اور عالم اسلام کی سب سے بڑی عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب (بمطابق 15 فروری 2011ء) مینار پاکستان لاہور اور رامفورڈ لندن میں مشترکہ طور پر منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لندن سے براہ راست خصوصی خطاب کیا۔ یہ کانفرنس تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کی زیرنگرانی منعقد ہوئی۔
مورخہ 20 دسمبر 2010ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام ایک کانفرنس بعنوان ’’احیائے اسلام اور خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کردار‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانان گرامی میں حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ کے سجادہ نشین پیر سلطان فیاض الحسن، پیر جمیل الرحمٰن چشتی، نامور محقق اور مصنف حسن عسکری، محترمہ مہناز رفیع، سید فرحت حسین شاہ، علامہ محمد حسین آزاد، محترمہ لبنٰی زیدی و دیگر شامل تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نظامت تربیت کے زیراہتمام ناظمات تربیت کی تربیتی ورکشاپ مورخہ 4 دسمبر 2010ء بروز ہفتہ کو منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کے مقاصد میں ناظمات تربیت کی فکری و نظریاتی اور تنظیمی و انتظامی تربیت کرنا اور نظامت تربیت کے پراجیکٹس کو مزید منظم و مستحکم کرنے کے لئے لائحہ عمل کی تشکیل کرنا شامل تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نظامت تربیت کے زیراہتمام مورخہ 4 دسمبر کو کانفرنس ہال مرکزی سیکرٹریٹ پر ورکشاپ برائے ناظمات دعوت و حلقہ درود و آرگنائزر اور معلمات کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں لاہور، فیصل آباد، دپیالپور، سیالکوٹ، گوجرہ اور اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں کی نمائندگی تھی۔ ورکشاپ کا مقصد ششماہی کارگردگی کا جائزہ، آئندہ ٹارگٹس کے حصول کا لائحہ عمل اور فکری و نظریاتی اور تنظیمی و انتظامی تربیت تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتابوں اور خطابات کی CDs کی دو روزہ نمائش ایوان اقبال لاہور میں 25 نومبر 2010ء کو منعقد ہوئی۔ اس نمائش میں شیخ الاسلام کی 400 سے زائد طبع شدہ کتب اور مختلف النوع موضوعات پر ہزاروں خطابات کی سی ڈیز، DVDs شامل تھیں۔
گزشتہ روز منہاج گرلز کالج برائے خواتین میں فرسٹ ایئر میں نئی آنے والی طالبات کے لیے ویلکم تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔ طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہمارا معاشرہ بدامنی، اخلاقی بگاڑ اور برائیوں کی آماجگاہ بن کر جہنم کی تصویر اس لیے پیش کررہا ہے کیونکہ آج کی خاتون اپنا لاثانی کردار فراموش کر چکی ہے۔
مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے سلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں کا ایک جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے شرکاء کو یہ بھی بتایا کہ قائد تحریک کی ہدائت پر عمل کرتے ہوئے ویمن لیگ نے بھی مردوں کے شانہ بشانہ عید کا دن سیلاب زدگان کی خیمہ بستیوں میں گزارا اور خواتین اور بچوں میں نقدی، عید گفٹس اور تحائف تقسیم کئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منہاج کالج برائے خواتین بغداد ٹاؤن، ٹاون شپ میں تنظیمی و تربیتی نشت 15 جون 2010ء کو ہوئی۔ اس نشست میں ایف اے کی وہ طالبات شریک ہوئیں جواپنا تعلیمی سیشن مکمل کر کے گھر جا رہی ہیں۔ اس تربیتی نشست کا مقصد فارغ التحصیل طالبات کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد بھی انہیں منہاج القرآن سے وابستہ رکھنے کے لیے تحرک پیدا کرنا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام حسب روایت امسال بھی سات روزہ اسلامک لرننگ کورس منعقد کیا جائے گا۔ جس میں شرکائے کورس کی اخلاقی و روحانی و نظریاتی تربیت کی جائے گی اور انہیں بنیادی مہارتیں مثلاً فن نعت، فن خطاب، ووکیشنل کی عملی تربیت دی جائیگی نیز تجوید و قراء ت، ترجمہ و تفسیر، حدیث اور فقہ کی کلاسز کا بھی خصوصی اہتمام ہو گا۔
مرکزی ویمن لیگ کا لاہور کے تفصیلی وزٹس کے سلسلے کا تیسرا وزٹ مورخہ 31 مئی 2010ء کو نشتر ٹاؤن میں کیا گیا۔ اس سے قبل چار ٹاؤنز کا تفصیلی وزٹ کیا جا چکا ہے۔ وفد میں مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ، مرکزی نائب ناظمہ تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ مریم حفیظ، ناظمہ ویمن لیگ لاہور محترمہ طاہرہ فردوس، نائب ناظمہ ویمن لیگ لاہور محترمہ زریں لطیف شامل تھیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.