سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے شعبہ عرفان الہدایہ کی جانب سے عوام الناس اور خاص طور پر خواتین کے لیے ایک عظیم الشان ’’ترجمہ و تفسیر کورس مسبحات سیشن‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی زون کے تحت الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے 10 روزہ آن لائن کورس بعنوان "فہم القرآن کورس" ترتیب دیا گیا۔ جس میں کراچی بھر سے 100 سے زائد شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بشمول ڈاکٹرز، ریسرچرز، ماہر تعلیم، اساتذہ، پروفیشنلز اور طلبات نے اپنی رجسٹریشن کروائی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کی جملہ تنظیمات کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی مبارکباد
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِانتظام مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل پر فقید المثال سیدہ زینب الکبریٰ سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس عظیم الشان کانفرنس میں نامور اسپیکرز اور ملک کی معروف نعت خواں شریک ہوئیں۔
تنظیمی و تربیتی کیمپ 2024 (فرد کی اصلاح سے معاشرے کی اصلاح تک کا سفر)
صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز کی سربراہی میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم کی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ مراکزِ علم کے میکانزم اور نصاب کے فائنل ہونے کے بعد اس کا لائحہ عمل زیرِ غور آیا اور اس پر عملدرآمد میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ہجیرہ کی سرزمین پر پہلی بار خواتین کی تربیت کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام اسلامک لرننگ کورس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں زونل ناظمہ کشمیر محترمہ رافعہ عروج ملک اور زونل ناظمہ جنوبی پنجاب بی محترمہ حرا دلبر اعوان بطور سکالرز اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہی ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ایگرز ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام بچوں کی تعلیم و تربیت کے ایگرز سمر کیمپ 2024ء کا آغاز 5 جولائی سے ہو رہا ہے اور یہ تربیتی کیمپ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔
ذوالحج کے بابرکت مہینہ کے موقع پر بچوں میں حج کی اہمیت اور فضیلت اجاگر کرنے کے لیے ایگرز نے تین روزہ ’’آن لائن ایگرز حج سیشن‘‘ کا انعقاد کیا۔ یہ سیشن مختلف سیگمنٹس پر مشتمل تھا جس میں مناسک حج، حج سےمتعلق واقعات، حج سے متعلق آرٹ کلاس اور اپنے اللہ کو کیسے خط لکھیں جیسے سیگمنٹس شامل تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے یادگارِ شہدائے ماڈل ٹاؤن پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن نے جس دلیری اور بہادری سے وطنِ عزیز میں نظام بدلنے کی عظیم تحریک کو اپنے لہو سے سیراب کیا،
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے سانحۂ ماڈل ٹاؤن میں اپنے لہو سے داستانِ شجاعت رقم کرنے والی عظیم خواتین شہید تنزیلہ امجد اور شہید شازیہ مرتضیٰ کی مراقد پر اُن کی فیملیز کے ہمراہ حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔
محترمہ فضہ حسین قادری کا آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ، ڈائیریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے محترمہ فضہ حسین قادری کو آغوش کمپلیکس میں ڈسپنسری، لائبریری، میس ہال، مدر ایریا سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کروایا۔ انہوں نے مدر ایریا کے ننھے بچوں اور طالبات کے ساتھ خصوصی وقت گزارا اور ان میں عید تحائف بھی تقسیم کیے۔
صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز کی زیرِصدارت ایگزیکٹو ٹیم کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں مراکز علم پراجیکٹ کے وژن، آئیندہ کے نصاب، تنفیدی لائحہ عمل اور اہداف جیسے اہم امور کو زیرِ بحث لایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ ”سیدہ کائناتؑ کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ سیدہ فاطمۃ الزہراہ سلام اللہ علیھا کی پاکیزہ سیرت طیبہ ہر دور کی خواتین کیلئے نمونہ اور واجب الاتباع ہے، انھوں نے کہا کہ خواتین سیدہ کائناتؑ کی ذات اقدس سے اظہار محبت کے ساتھ ساتھ آپ کے اسوہ مبارکہ کو بھی اپنی زندگیوں میں داخل کریں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے مرکزی سیکرٹریٹ میں آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں نائب صدر سدرہ کرامت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملک پاکستان میں مزدور خواتین کو مردوں کی نسبت کم معاوضہ ملتا ہے۔ ہوم بیسڈ ورکرز خواتین کا معاشی استحصال ناقابل بیان ہے۔ گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو کوئی تحفظ حاصل نہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.