سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نظامتِ دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ملک بھر میں دروسِ عرفان القرآن کا اہتمام
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام ’’الرحلۃ الی الاحسان‘‘ کے عنوان سے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ گزشتہ برس اعتکاف میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے خطابات میں احسان کے تصور کی وضاحت کرتے ہوئے ’’محسنین‘‘ کی خصوصیات سے متعارف کروایا تھا۔ حضور شیخ الاسلام نے منہاج القرآن کے رفقاء اور وابستگان سے عہد لیا تھا کہ وہ احسان کے سفر کا آغاز کریں گے۔
شہر اعتکاف2024: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ویمن اعتکاف گاہ میں تربیتی نشست میں شرکت و خطاب
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام شہرِ اعتکاف میں صلاۃ کیمپ کا انعقاد، کیمپ میں خواتین کو نماز کے تمام اراکین کی درست ادائیگی سکھائی گئی۔ اس کیمپ کا مقصد معتکفات کی عبادات میں اصلاح ہے تاکہ وہ بارگاہِ الٰہی میں سربسجود ہوتے ہوئے آدابِ صلوٰۃ کو ملحوظ رکھیں۔ صلاٰۃ کیمپ میں نماز کی مشق کے لئے حلقہ جات بھی تشکیل دیئے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ویمن اعتکاف گاہ میں ’’ویمن امپاورمنٹ کا تصور‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصور اَصلاً اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا عطا کردہ ہے، مگر جس تصور کا پرچار اور تشہیر میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہوتی ہے یا ویمن امپاورمنٹ کی جو تعریف ہم روز سنتے ہیں وہ ہرگز اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی عطا کردہ نہیں ہے؛ بلکہ مروجہ تعریف مغرب سے درآمد کی گئی ہے۔
شہرِ اعتکاف معتکفات کے لئے نہ صرف روحانی ارتقاء کا ذریعہ ہے بلکہ اس میں دین و دنیا کی تعلیم و تربیت کا سامان بھی بہم پہنچایا جاتا ہے۔ اسی تناظر میں ویمن اعتکاف گاہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام فیلڈ کی تنظیمات کی تربیت کے لئے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ملک بھر سے عہدیداران شریک ہوئیں۔
ویمن اعتکاف گاہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام پاکستان کے طول و عرض سے تشریف لائی سینکڑوں معتکفات کی تعلیم و تربیت کے لیے شہر اعتکاف میں 20 سے زائد تربیتی حلقہ جات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ویمن اعتکاف گاہ میں ہزاروں معتکفات کی تربیت کے لیے حلقات علم کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی 60 سے زائد فیلڈ اسکالرز خواتین کے اصلاح احوال و اعمال کے لیے اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کرتی ہیں۔
معتکفات کے لیے محفلِ ذکر و نعت کمیٹی کی جانب سے استقبالیہ محفل بعنوان ’’محفلِ ثنائے حبیب‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں نائب صدر ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے خواتین کو اعتکاگ گاہ کے شیڈول پر بریفننگ دیتے ہوئے 10 روزہ معمولات پر چند ہدایات دیں۔
حرمین شریفین کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے اجتماعی اعتکاف کے انتظام و انصرام کے پیشِ نظر منہاج کالج برائے خواتین کی پُرعزم طالبات کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جو کہ سالہاسال سے شہرِ اعتکاف لاہور کے تمام تر انتظامی معاملات کو رضاکارانہ طور پر بطور احسن سرانجام دیتی ہیں۔
سیدہ خدیجۃ الکبریؓ کو دین اسلام میں بڑی فضیلت حاصل ہے: سدرہ کرامت
منہاج القران ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ عرفان الہدایہ کے زیرِاہتمام لاہور اور گوجرانوالہ کے مختلف مقامات پر 30 روزہ ’’دورہ قرآن‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد خواتین اور طالبات میں قرآن فہمی اور قرآنی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔ دورہ قرآن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کثیر تعداد میں شرکت کر رہی ہیں
مرکزی صدرمنہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح نازنے خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہراہؓ کے یوم وصال کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدہ کائناتؓ کی پاکیزہ سیرت اور حیات طیبہ ہر دور کی مسلمان خواتین کیلئے ہر لحاظ سے نمونہ کمال اور واجب ا لاتبا ع ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی نائب صدر سدرہ کرامت نے 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام نے وراثت میں حصہ مقرر کر کے خواتین کو تحفظ دیا۔آپ ﷺ نے فرمایا عورتیں مردوں کی طرح علم حاصل کریں، حصول علم کی جدوجہد میں میں کوئی صنفی امتیاز نہیں ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.