سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاجین سسٹرز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِاہتمام خصوصی تربیتی سیشنز کی سیریز میں مراکز علم کے حوالے سے خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں محترم سعید رضا بغدادی اور محترمہ انیلا الیاس نے شرکت کی۔
شعبہ منہاجین سسٹرز کے تحت منعقدہ خصوصی تربیتی نشست میں نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل محترم رانا اردیس نے منہاج کالج برائے خواتین میں سال آخر کی طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین سارے کا سارا ہمارے نبی اکرمﷺ کی سیرت اور سنت ہے۔
منہاجین سسٹرز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِاہتمام اور منہاج کالج برائے خواتین کے تعاون سے سال آخر کی طالبات کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ہفتہ وار سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔
عالمی و روحانی اجتماع (ویمن اعتکاف گاہ) میں شرکت کے لیے تشریف لانے والی خواتین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جن کے مکمل ریکارڈ کا اندارج رابطہ و ملاقات کمیٹی کر رہی ہے۔
رمضان المبارک کی 27 ویں شب کی مناسبت سے شہرِ اعتکاف میں منعقدہ عالمی و روحانی اجتماع میں شرکت کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں خواتین تشریف لاتی ہیں۔ معتکفات اور وزیٹرز کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ویمن اعتکاف سیکورٹی ٹیم اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں معتکف خواتین کیلئے عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ روزمرہ معاملات اور حقوق و فرائض کی بہتر انداز میں ادائیگی کیلئے 20 سے زائد مقامات پر اعتکاف کے چوتھے روز ’’نماز کی فرضیت، فوائدواثرات‘‘ کے موضوع سے حلقہ جات کا انعقاد کیا گیا۔
ویمن اعتکاف گاہ شہرِ اعتکاف میں چھٹی تراویح کے روح پرور مناظر
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہمتام منعقدہ ویمن اعتکاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی معاشرے کے قیام کے لیے ہمیں ریاستِ مدینہ کے خدوخال کو سمجھنا ہوگا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج ویمن لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ منہاج ویمن اعتکاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ 10 دنوں کے لیے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی چوکھٹ پر بیٹھے ہیں
محترمہ فضہ حسین قادری نے ایگرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ اعتکاف کا خصوصی وزٹ فرمایا۔ انہوں نے ننھی معتکف کلیوں اور پھولوں سے خوب شفقت فرماتے ہوئے ان کے ساتھ پیار و محبت سے بھرپور معیاری وقت گزارا۔
ویمن اعتکاف گاہ میں محفلِ ثنائے حبیب ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ثناء خواں بہنوں نے درود و سلام اور حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی مدح سرائی کے ذریعے معتکفات کا تصورِ مدینہ بندھا۔ خواتین نے نہایت دلجمعی اور دلچسپی کے ساتھ محفل میں شرکت کی۔
ڈاکٹر فضہ حسین قادری کی منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات کے ساتھ خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں آپ نے تزکیہ نفس کے موضوع پر طالبات کو اپنے قیمتی ملفوظات سے نوازا۔ آپ نے فرمایا کہ عبادت کا اصل صرف فرائض نہیں بلکہ عبادت کا اصل معنی یہ ہے کہ انسان اللّٰہ رب العزت کی رضا کی خاطر مخلوق خدا کی خدمت کی جائے اور لوگوں کی حاجت روائی کی جائے۔ اعتکاف میں معتکفات کی خدمت تزکیہ نفس اور اصلاح احوال کا بہترین ٹریننگ پروگرام ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں معتکف خواتین کیلئے عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ روزمرہ معاملات اور حقوق و فرائض کی بہتر انداز میں ادائیگی کیلئے 20 سے زائد مقامات پر اعتکاف کے دوسرے روز ’’نماز کے فضائل از روئے قرآن و حدیث‘‘ کے موضوع سے حلقہ جات کا انعقاد کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.