منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کی خبریں

تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس
یوتھ سیمینار : عالمی امن اور آج کا نوجوان
دوسری سالانہ میلاد کانفرنس بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دوسری سالانہ میلاد کانفرنس بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

30 جولائی بروز اتوار تحریک منہاج القرآن گلیات کے زیراہتمام مری اور ایوبیہ کے درمیان ایک صحت افزا مقام جو کہ پہاڑیوں کے درمیان واقع ایوبیہ روڈ میں بازار باڑیاں کے گورنمنٹ اللہ دتہ سکول کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں دوسری سالانہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں خصوصی طور پر تشریف لانے والی شخصیات ملک فخرالزمان عادل صدر ادارہ منہاج القرآن دوبئی، پروفیسر نذیر چیمہ والد گرامی (عامر چیمہ شہید)، منہاج القرآن کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ اشتیاق اعوان، منہاج القرآن فرانس کے ایگزیکٹو ممبر حاجی محبوب حسین، پاکستان عوامی تحریک دادرسی سیل کے چیئرمین فاروق ستی، حمیدہ قرآن قرآن اکیڈمی کے چیئرمین ملک جاوید، منہاج القرآن پی پی 14 کے ناظم مالیات مظہر الحق قادری اور منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کے ناظم دعوت حافظ عبدالجبار تھیں جبکہ کانفرنس کی صدارت مرکزی امیرتحریک مسکین فیض الرحمٰن درانی نے کی۔

30 جولائی 2006ء
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کے خلاف بچوں کا پر امن احتجاجی مظاہرہ

پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کے خلاف بچوں کا پر امن احتجاجی مظاہرہ

عالمی امن کے قاتل اسرائیل کی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے ہزاروں معصوم لبنانی بچوں اور مظلوم نہتے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قیام امن کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر ہزاروں بچوں نے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ اب تک پاکستان میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں سب سے بڑا مظاہرہ تھا جسکی کوریج کیلئے عالمی میڈیا بھی بڑی تعداد میں موجود تھا۔ مظاہرے میں شریک ہزاروں بچوں نے سفید رنگ کے پرچم اٹھا رکھے تھے جو ان کی طرف سے عالمی اداروں اور موثر ممالک سے امن کی اپیل تھی۔ عالمی ضمیر کو جگانے کیلئے بچوں نے UN اور او آئی سی کے علامتی جنازے اٹھا رکھے تھے۔ اور مذکورہ اداروں کی بے حسی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اسرائیل کا علامتی جنازہ بھی احتجاجی مظاہرے میں موجود تھا۔ درجنوں بچے شدید زخمی حالت کا روپ دھارے سٹریچر پر لیٹے ہوئے احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرے میں شریک بچوں نے ماتھے کے گرد سرخ رنگ کے کاغذ کے ربن باندھ رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ہزاروں کی تعداد میں ہونے کے باوجود پریس کلب کے اردگرد کسی قسم کی بد نظمی دیکھنے میں نہیں آئی

11 اگست 2006ء
اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کا پر امن احتجاجی مظاہرہ
سہ روزہ درس بخاری شریف

سہ روزہ درس بخاری شریف

بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن برطانیہ کے زیر اہتمام مسجد گھمگول شریف برمنگھم میں جاری سہ روزہ درس بخاری کی پہلی نشت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اہل علم طبقے کو اپنی صفوں میں تنگ نظری کو ختم کرکے برداشت کو فروغ دینے کی اشدضرورت ہے اور علمی اختلافات رکھنے سے جوش و جذبہ، فتویٰ بازی اور محض زبان درازی کی بجائے علمی اسلحہ سے مقابلہ کیا جائے کیونکہ طریقت میں نئے راستے بیان کرنا بے ادبی اور گستاخی کے زمرے میں نہیں آتے۔ احادیث کی مستند کتاب صحیح البخاری کے مصنف حضرت امام بخاری (رحمۃ اللہ علیہ) کی حالات زندگی اور علمی وتحقیقی معیار کا تعارف کرواتے ہوئے شیخ الاسلام نے فرمایا کہ ادب کی حد کے اندر علمی اختلاف اسلامی تاریخ کا حصہ ہے، ادب اور علمی تحقیق کے اختلاف کا ٹکراؤ کبھی نہیں ہو سکتا لیکن بدقسمتی سے کم علمی اور جاہلیت نے عقیدہ کو اسی بنیاد پر سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایت احادیث میں امام ابوحنیفہ امیر المومینن ہیں۔

02 اگست 2006ء
اسرائیلی جارحیت کے خلاف منہاج القرآن ویمن لیگ کا احتجاجی مظاہرہ

اسرائیلی جارحیت کے خلاف منہاج القرآن ویمن لیگ کا احتجاجی مظاہرہ

مؤرخہ 2 اگست 2006ء بروز بدھ بوقت 00 : 3 بجے بمقام پریس کلب لاہور احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ ہر مسلم لبنان و فلسطین کے معصوم اور نہتے شہریوں پر اسرائیلی جارحیت پر دل گرفتہ اور غمگین ہے۔ ایسے میں ہر انسان بالخصوص مسلم امہ کا فرض ہے کہ وہ آگے بڑھے اور اسرائیلی جارحیت کو بند کروانے کی کوششیں کرے۔ اس فرض کو نبھانے کے لئے ویمن لیگ اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ قرار داد ویمن لیگ لبنان و فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کرتی ہے، ہم لبنانی و فلسطینی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسرائیل لبنان و فلسطین کے خلاف جنگ اور ریاستی دہشت گردی فوری طور پر بند کرے۔ اقوام متحدہ اور اسلامی سربراہی کانفرنس اسرائیل کی لبنان و فلسطین پر جارحیت اور معصوم شہریوں اور بچوں کا قتل عام بند کروائے اور عالمی امن کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ لبنان میں امن فوج کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

02 اگست 2006ء
دروس عرفان القرآن کا تصویری نظارہ
منہاج یونیورسٹی کے تحصیلی کوآرڈینیٹرز کا اجلاس

منہاج یونیورسٹی کے تحصیلی کوآرڈینیٹرز کا اجلاس

مؤرّخہ 16 جولائی 2006ء منہاج یونیورسٹی لاہور کے اولڈ کیمپس کے صفہ بلاک میں تحصیلی کوآرڈینیٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر رومانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم آج کے دور میں اتنی مہنگی ہو گئی ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواب کو شرمندہء تعبیر کرنے کے قابل نہیں رہے۔ ان حالات میں منہاج یونیورسٹی جسے حال ہی میں چارٹر ملا ہے نے فیسوں کو اتنا کم رکھا ہے کہ غریبوں کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری چیف ایگزیکٹو کی خصوصی کاوشوں سے آج لاہور کو بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی میسر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور اعلیٰ اور اپنی فیلڈ کے ماہر پروفیسرز کو رکھا ہے۔ منہاج یونیورسٹی نے کم فیس میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولنے کی کوشش کی ہے۔

16 جولائی 2006ء
تقریب رونمائی عرفان التجوید
رپورٹ اجلاس مرکزی مجلس شوریٰ
رپورٹ اجلاس سنٹرل ایگزیکٹو کونسل
پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کا انتخاب، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری چیئرمین اور فیض الرحمن درانی صدر منتخب

پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کا انتخاب، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری چیئرمین اور فیض الرحمن درانی صدر منتخب

مؤرخہ 25جون 2006ء کو پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے صفہ بلاک میں منعقد ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی ایگزیکٹو کا انتخاب کیا گیا جس کے مطابق ڈاکٹر محمد طاہر القادری چیئرمین، آغا مرتضٰی پویا سینئر وائس چیئرمین، رانا محمد اقبال وائس چیئرمین اور فیض الرحمن خان درانی مرکزی صدر منتخب ہوئے، جبکہ چوہدری محمد شریف اور حمزہ داؤد نائب صدور منتخب ہوئے۔ انوار اختر ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل، سید علی رضا رضوی سیکرٹری اطلاعات اور فیض الاسلام قاضی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔ جواد حامد سیکرٹری کوآرڈینیشن، میاں زاہد اسلام سیکرٹری فنانس، نعیم علی چیف آرگنائزر، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو ڈپٹی چیف آرگنائزر اور لطیف سندھو ڈپٹی چیف کو آرڈینیٹر منتخب ہوئے۔ صوبائی صدور میں افتخار علی کلچہ پنجاب، خالد درانی سرحد، ڈاکٹر ایس ایم ضمیر سندھ اور ظہور احمد کھوسہ صدر بلوچستان منتخب ہوئے۔

25 جون 2006ء
ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

قومی کرکٹ ٹیم کے ہونہار فاسٹ باؤلر ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن آئے۔ اس موقع پر انہوں نے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں ناظم اعلیٰ نے شاہد نذیر کو قومی ٹیم میں واپسی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور دورہ انگلینڈ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ شاہد نذیر نے بتایا کہ انہیں قومی ٹیم میں 4 سال بعد شامل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 4 سال سے انگلینڈ میں باقاعدگی سے کرکٹ کھیل رہا ہوں جس کے باعث مجھے دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شاہد نذیر کو تحریک منہاج القرآن کا تعارف کروایا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے شاہد نذیر کو شیخ الاسلام کا ترجمۃ القرآن "عرفان القرآن" بطور تحفہ پیش کیا۔

27 جولائی 2006ء
بارہواں اسلامک لرننگ کورس
تحریک منہاج القرآن ایک وسیع البنیاد اسلامی تنظیم ہے، جو اسلام کے اجتہادی تصورات کو عام کرنے اور دہشت گردی و تنگ نظری کے خلاف امن اور تعامل باہمی کی تعلیمات کو فروغ دینے میں مصروف ہے۔ اس تحریک کی بنیاد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 1980 میں لاہور میں رکھی تھی۔
مرکزی سیکرٹریٹ، تحریک منہاج القرآن
365 ایم، ماڈل ٹاؤن، لاہور
+92 (42) 111 140 140
tehreek@minhaj.org
www.minhaj.org
Top