سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
وزٹ کے دوسرے روز منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد زونل ناظمہ کے پی کے محترمہ ارشاد اقبال اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق نے پشاور میں میٹنگز کی۔ پہلی میٹنگ ڈسٹرکٹ پشاور کی ٹیم کے ساتھ ہوئی جن سے مخاطب ہوتے ہوئے محترمہ ارشاد اقبال نے ورکنگ کی مختلف جہتوں کو بیان کیا اور سہ ماہی ورکنگ پلان دیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیراہتمام 32ویں سالانہ میلاد النبیﷺ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں زونل ناظمہ کے پی کے محترمہ ارشاد اقبال اور محترمہ مریم اقبال نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پشاور و جملہ فورمز کے تحت میلاد النبیﷺ کانفرنس و تقریب رونمائی انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام محترمہ ارشاد اقبال اعوان (زونل ناظمہ خیبر پختونخوا) نے ضلع پشاور کے ٹاؤن 1 اور 3 کا وزٹ کیا۔ تنظیمات سے سابقہ رپورٹ کے حوالے سے بات کی گئی اور آگے کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خیبرپختونخوا زون میں ربیع الاول کے پروگرامز اور محافل کا انعقاد کیا گیا۔ خیبرپختونخوا زون میں ربیع الاول بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔
منہاج القران اسلامک سنٹر ٹاؤن 2 پشاور میں 28مئی 2021ء کو حلقہ درود کا انعقاد کیا گیا، جس میں 45 خواتین نے شرکت کی اور 24000 درود پڑھا گیا۔ اس حلقہ درود میں 41 بار سورۃ یٰسین کی تلاوت بھی کی گئی۔ اس موقع پر دعائیہ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی حضرت فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی مناسبت سے آپ کو ہدیہ ایصال ثواب بھی کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیراہتمام خانہ فرہنگ ایران، ایرانی قونصلیٹ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن پشاور کے چاروں ٹاؤنز کی تنظیمات اور خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کی خواتین کارکنان اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل حویلیاں کے زیراہتمام گاؤں نوشہرہ میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں منہاج ویمن لیگ کے پی کے کی سرپرست محترمہ مسز روبینہ معین مہمان خصوصی تھیں۔ ان کے ہمراہ منہاج نعت کونسل پشاور نے بھی محفل میں شرکت کی اور نعت خوانی کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام گیارہویں سالانہ سیدہ زینب علیھا السلام کانفرنس ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کی جبکہ مہمان خصوصی آمنہ ہاشمی تھیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کانفرنس سے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ میدان کربلا میں سیدہ زینب علیھا السلام نے جس صبر واستقامت کا مظاہرہ کیا تاریخ اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام 10 روزہ ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کورس‘‘ کی اختتامی تقریب 3 سمتبر 2019ء کو منعقد ہوئی، اس تقریب کا اہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ خیبرپختونخوا کی طرف سے کیا گیا، قونصل جنرل خانہ فرہنگ ایران پشاور محمد باقر بیگی مہمان خصوصی تھے جبکہ مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں تاجر اتحاد پشاور کے رہنما خالد ایوب، خالد محمود درانی، محسن اور مرکزی ناظم تنظیمات برائے خیبرپختونخوا عبدالحئی علوی نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام پشاور میں خواتین کے لیے عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکز سے ڈپٹی ڈائریکٹر تربیت علامہ محمود قادری نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں پشاور کے گردونواح سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہیں عرفان القرآن کورس کی اہمیت بارے بتایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور نے خانہ فرہنگ پشاور میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جس میں مرکز سے نظامت تربیت عرفان القرآن کورس کوآرڈینیٹر محمود مسعود قادری اور زونل ناظمہ عائشہ مبشر نے خصوصی شرکت کی۔ کورآرڈینیٹر عرفان القرآن کورس محمود مسعود قادری نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علم کی فضیلت اور قرآن مجید سیکھنے اور سکھانے والوں کی عظمت بیان کی، انہوں نے عرفان القرآن کورس کا تعارف اور اس کی خصوصیات بھی بیان کیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیرِاہتمام یوم ولادت سیدۃ النساء العالمین فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر سیدہ کائنات کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر محترمہ روبینہ معین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذریت فاطمہ سلام اللہ علیھا ہی ذریت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور کائنات کے پہلے سید خود آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ سیدۃ النساء و العالمین حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا، امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام بھی سید ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک پشاور ویمن ونگ نے 20 اگست 2016 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتلِ عام اور شہداء کو انصاف کی عدم فراہمی کیخلاف قصاص مارچ کا انعقاد کیا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران، کارکنان، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مارچ کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کی تصاویر اور ان کے قصاص کے نعرے درج تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.