سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوئٹہ کے زیرِ اہتمام 13 نومبر 2022 کو غوثُ الاعظم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ زونز انیلا الیاس نے خصوصی خطاب کیا جبکہ صباء اسلم بھی انکے ہمراہ موجود تھیں۔ کانفرنس میں ہاجرہ نور نبی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا مرکزی وفد بلوچستان کے دورہ پر ہے جہاں مختلف تحصیلات میں میلاد مہم 2022 کے تحت محافل اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں خواتین سے ملاقات اور بات چیت کے ساتھ انہیں دین کی بنیادی تعلیمات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع صحبت پور کے علاقہ مانجھی پور کے سیلاب سے متاثرہ خواتین کے کیمپ میں محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جہاں ناظمہ زونز اے، زونل ناظمہ بلوچستان انیلا الیاس نے محفل میں شرکت کرنے والی خواتین سے عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے موضوع پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوئٹہ کے زیراہتمام محفل میلاد النبی ﷺ میں زونل ناظمہ بلوچستان انیلہ الیاس نے ’محبت مصطفیٰ ﷺ ایمان کی بقاء کی ضامن ہے‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان دراصل تعلقِ مصطفیٰ ﷺ ہی کا نام ہے۔ اگر یہ تعلق استوار نہ ہو تو کوئی شخص ایمان کے درجے کو نہیں پہنچ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایمان کا معیار اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ دنیا و مافیہا کی ہر شے سے بڑھ کر حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات سے محبت کی جائے۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی‘‘ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں شرکائے کورس کو اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم محترمہ اقراء مبین، محترمہ حافظہ سحر عنبرین اور محترمہ انیلا الیاس ڈوگر نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.