سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل فاروق آباد کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت اور ناظمہ زونز (بی) محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد ناظمہ زونز بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق نے بسلسلہ 40 ویں عالمی میلاد کانفرنس افرادی قوت کے ہدف کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کی تحصیلات گجیانہ نو، فاروق آباد اور شیخوپورہ سٹی کاوزٹ کیا۔
نظامتِ دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ فاروق آباد کے زیر اہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دو رکنی مرکزی وفد محترمہ عائشہ مبشر (مرکزی ناظمہ شعبہ جات) اور محترمہ بتول مشتاق ( نائب زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب بی) نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کے زیراہتمام 20 نومبر 2022 کو میلاد النبی ﷺ کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ زونز بی ام حبیبہ اسماعیل نےشرکت وگفتگو کی۔ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد محترمہ سدرہ انور کی جانب سے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ فرح ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی سیرت وفا اور محبت کی عظیم داستان ہے کیونکہ محبت کی کوئی بھی تاریخ، کوئی بھی تذکرہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو چھوڑ کر مکمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے داستان حضرت بلال رضی اللہ عنہ بعنوان محبت و اخلاص کی گہرائیوں سے نکلنے والی صدائے عشق کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی نظامتِ دعوت و تربیت کے زیراہتمام خانقاہ ڈوگراں میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں خانقاہ ڈوگراں کی تمام یوسیز سے خواتین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ عائشہ مبشر نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تعارف بھی پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فاروق آباد کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل، سیکرٹری فیلڈ کوآرڈینیشن محترمہ حاجرہ اعوان، زونل ناظمہ کے پی کے محترمہ فاطمہ سعید ، ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان الہدایہ محترمہ اقراء مبین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب زون (بی) محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور زونل ناظمہ (کے پی کے) محترمہ فاطمہ سعید نے 9 جون 2021ء کو ضلع شیخوپورہ اے کا دورہ کیا۔ دورے میں شیخوپورہ اے کی تحصیلات فاروق آباد، گجیانہ نو اور شیخوپورہ سٹی شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد ام حبیبہ اسماعیل (زونل نگران سینٹرل پنجاب بی) اور عائشہ مبشر (نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ) نے شیخوپورہ بی کی تحصیلات (نارنگ منڈی، فیروز والا، کوٹ عبدالمالک، مرید کے) کا تنظیمی دورہ کیا۔
منہاج ویمن لیگ شیخوپورہ(سینٹرل پنجاب بی) کے زیراہتمام حُبّ مصطفیٰ ﷺ، وجہ بقائے ایمان کے عنوان سے محفل میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (زونل نگران سینٹرل پنجاب بی) نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فاروق آباد کے زیراہتمام یکم جنوری 2017 کو محفلِ میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ تربیت عائشہ مبشر نے کی۔ محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خانقاہ ڈوگراں کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب 16 دسمبر 2008ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد محمود اور امیر پنجاب احمد نواز انجم، پیر سید عظمت علی شاہ بخاری، میاں مقصود احمد، شیخ ارشد، چوہدری محمد یعقوب، میاں منور حسین ڈوگر، الحارج رائے اعجاز احمد خان اور چوہدری سرور حسین مہمان خصوصی تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.