سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونین کونسل میرپور، ایبٹ آباد کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حویلیاں (ایبٹ آباد) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایبٹ آباد مشکل کی اس گھڑی میں اپنے شہریوں کے شانہ بشانہ مدد کے لئے ہر لمحہ سرگرم ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے ہزاروں کی تعداد میں ماسک تیار کرنے میں مصروف ہے، ایبٹ آباد شہر میں ماسک کی فراہمی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اللہ پاک رضا کاران کی جملہ کاوشوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور عالم انسانیت کو اس موذی وبا سے نجات عطا فرمائے۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز‘‘ کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں مرکزی نظامت تربیت نے خصوصی تقریب منعقد کی۔ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس کے لیے دو سو سے زائد مرد وخواتین شرکاء نے رجسٹریشن کرائی۔
تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیرانتظام ورکرز کنونشن 14 جولائی 2019ء کو ایبٹ آباد پریس کلب میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، مرکزی ناظم تربیت علامہ مسعود احمد، علامہ احمد حسن فاروقی، ام حبیبہ، انیلا الیاس ڈوگر اور مقامی قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ابیٹ آباد بار کے صدر خان گل خان، سابق سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایبٹ آباد محمد علی جدون، سابق سیکرٹری بار شوکت خان ترک، سینئر وکلاء مظہر علی قریشی اور کرم الٰہی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ بلوچستان اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ فاٹا سے لیا جائے۔
تحریک منہاج القرآن خیبر پختونخوا کے صوبائی ناظم دعوت علامہ حافظ محمد عبد الجلیل نے آستانہ عالیہ گھمکول شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر حبیب اللہ شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر حافظ عبدالجلیل نے انہیں شییخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب تحفہ دیں۔ سجادہ نشین گھمگول شریف نے شیخ الاسلام کی تصانیف کو گراں قدر قرار دیتے ہوئے اسے امت مسلمہ کے لیے علمی سرمایہ قرار دیا۔
23 اپریل 2016 کو حویلیاں میں ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے لیکچر دیا اور شرکاء کو نصاب امن سے متعلق پریزینٹیشن دی۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران اور کارکنان سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور سیاسی شعور دیا ہے اور اب نسلِ نُو کو انتہاپسندی سے دور کرنے اور انہیں امن کا داعی بنانے کیلئے فروغِ امن اور انسدادِ دہشتگردی کا قومی نصاب مرتب کیا ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ ابیٹ آباد کے زیراہتمام مورخہ 20 اپریل 2016ء کو ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مرتب کردہ ’اسلامی نصاب برائے فروغ امن و انسداد دہشت گردی‘ کا تعارفی لیکچر دیا۔ اپنے لیکچر میں مظہر محمود علوی نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ معاشرے میں امن کے پیغامبر بنیں تاکہ آنے والی نسلوں کو شدت پسندی سے پاک ماحول دیا جاسکے۔
ایبٹ آباد: پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی تشکیل میں دہشت گردوں نے مرکزی کردار ادا کیا۔ نون لیگ دہشت گردوں کا سیاسی ونگ ہے جبکہ دہشت گرد نون لیگ کا عسکری ونگ ہیں اور دونوں کا گٹھ جوڑ ایک دوسرے کے تحفظ کے لیے ہے۔ موجودہ حکومت عوام کی قاتل، دہشت گردوں کی سرپرست اور عوامی حقوق کی غاصب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
ایبٹ آباد میں عوامی تحریک کے انقلاب اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ جب ہم نے اسلام آباد دھرنے کو ملک گیر تحریک میں بدلنے اور شہر شہر لے جانے کا فیصلہ کیا تو بعض لوگوں کی جانب سے تنقید کی گئی کہ انقلاب مارچ ختم ہو گیا لیکن جو لوگ انقلاب کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ تنقید کرنے والوں کی باتوں پر کان نہ دھریں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا ختم نہیں ہوا بلکہ ملک گیر تحریک میں تبدیل ہوا۔ ڈیل اور پیسوں کی الزام تراشی پر کروڑ بار لعنت۔ پوری دنیا کی حکومتوں کا سرمایہ بھی میرے جوتے کا سودا نہیں کر سکتا۔ کمانڈر ہوں محاذ بدلا جنگ جاری ہے۔ انہوں نے ایبٹ آباد کے جلسہ میں لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد کے عوام پاکستان عوامی تحریک کو اکثریت دلوائیں سب سے پہلے ہزارہ صوبہ کا تحفہ دوں گا۔ گھر نہیں جا رہا شہر شہر جا رہا ہوں۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے۔ نوشہرہ میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین اور بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایبٹ آباد کے زیراہتمام بیدارئ طلبہ ریلی گورنمنٹ کالج سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ جس کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی اور ملک کی موجودہ صورت حال پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا۔ طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد طاہر القادری کی امامت میں کھڑی ہونے والی نماز انقلاب میں ہم صف اول میں ہوں گے اور ملک سے اس ظالم اور فرسودہ نظام کا خاتمہ کریں گے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا دو رکنی وفد 12 مارچ تا 18 مارچ 2014ء پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی مختلف تحصیلات میں انقلاب کا پیغام لے کر گیا۔ اس وفد میں مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ راضیہ نوید اور مرکزی ناظمہ دعوت محترمہ سیدہ نازیہ مظہر شامل تھیں۔ جن علاقوں میں پروگرام کا انعقا د کیا گیا ان میں تحصیل جہلم، دینہ، گوجرخان، دولتالہ، چکوال، کلرکہار، چوآسیدن شاہ، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور پشاور شامل تھے۔ ان پروگرامزمیں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.