سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اولمپک پارک سڈنی (آسٹریلیا) میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سماجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولت اللہ کی امانت ہے، خوشحال لوگوں پر لازم ہے کہ وہ ضرورت مندوں پر خرچ کریں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آسٹریلیا سڈنی میں اسوۂ رسولؐ عظیم الشان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدم برداشت، انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے اسوۂ رسولؐ پر عمل کیا جائے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے برسبین میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب مکالمہ سے غلط فہمیوں کا تدارک ممکن ہے، اسلام انسانیت کے لئے آسانی اور بھلائی چاہتا ہے، پیغمبر اسلامﷺ کی طرف سے دستور مدینہ کے ذریعے مختلف مذاہب اور مکتب فکر کے لوگوں کو ایک قوم کا سٹیٹس دیا گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام کثیر الثقافتی و کثیر المذاہب سوسائٹی کی نفی نہیں کرتا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے میلبورن آسٹریلیا میں ”جدید سائنس اور وجود باری تعالیٰ“ کے موضوع پر ایک بہت بڑی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمین و آسمان اور انسانی وجود کی تخلیق سے لے کر پہاڑوں، سمندروں، حیوانات، نباتات، نظام شمسی کے بارے میں قرآن مجید نے جو انکشافات 14 سو سال قبل کئے آج سائنس ان قرآنی حقائق و معارف کی توثیق کر رہی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع مسجد منہاج القرآن وکٹوریا میں جمعہ کے اجتماع سے محبتِ اہل بیت اطہار علیہم السلام کے موضوع پر خطاب کیا۔
ایمان اور غیب کا تعلق | Iman Awr Ghaib ka Talluq | Relationship between Faith and the Unseen تین روزہ الہدایہ کیمپ آسٹریلیا 2024ء میں پہلے دن کا خصوصی خطاب
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آسٹریلیا (وکٹوریا) میں الہدایہ کیمپ 2024ء کے پہلے سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان بہترین اخلاق کے ساتھ اسلام کے ترجمان بنیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے اخلاق اور کردار سنوارنے پر سب سے زیادہ محنت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تنظیمی دورہ پر آسٹریلیا پہنچ گئے، آسٹریلیا پہنچنے پر مقامی تنظیم کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو ”یونیورسل پیس فیڈریشن“ کی طرف سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر آسٹریا (ویانا) میں سفیر امن کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے انجام دی جانے والی گراں قدر عالمی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا اور اُنہیں بین المذاہب عالمی کانفرنس 2024ء کے لئے ”کی نوٹ سپیکر“ اور مہمان اعزاز کا سٹیٹس بھی دیا گیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریا کے نائب صدر حامد علی تبسم کے والد محترم کی وفات پر اظہارِ تعزیت اور مرحوم کی بلندئ درجات کے لیے دعا کی۔
صدر منہاج القران انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع مسجد منہاج القران وکٹوریا میں جمعۃالمبارک کے اجتماع سے خطاب فرمایا جس میں کثیر تعداد میں مسلم کمیونٹی نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا نیوساوتھ ویلز کے زیراہتمام یوتھ کانفرنس 2022ء کا انعقاد مقامی تھیڑ ہال میں کیا گیا، یوتھ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نیو ساوتھ ویلز، وکٹوریا، میلبورن اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’آسٹریلیا میں مسلم نوجوانوں کو درپیش چیلنجز‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملٹی میڈیا کے دور جدید میں نوجوانوں کو ہر سطح پر فکری، تربیتی، سیاسی اور معاشی مسائل کا سامنا ہے۔ ان سے کماحقہ مقابلہ کرنے کے لیے نوجوانوں کو ایک خاص مقصد دینا ہو گا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل تنظیمی و دعوتی دورہ پر آسٹریلیا پہنچ گئے، میلبورن ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے ایگزیکٹیو ممبران، منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے سیکرٹری جنرل محمد کبیر، منہاج القرآن انٹرنیشنل مشرقی و مغربی وکٹوریا کے صدر حامد علی تبسم، جنرل سیکرٹری محمد محسن، محمد خلیل، رفیع الدین قادری اور دیگر ممبران نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری آسٹریلیا میں مختلف تنظیمی و دعوتی پروگراموں اور کانفرنسز سے خطاب بھی کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے زیراہتمام صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساتھ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہوں نے خطاب کیا۔ منہاج القرآن میلبورن کے عہدیداروں اور کارکنان نے نشست میں شرکت کی۔ آخر میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے کارکنان، عہدیداروں اور قائدین کو ستائیسویں شب کے پروگرام کے کامیاب انعقاد اور عمدہ تنظیمی کارکردگی پر سرٹیفکیٹس دیئے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر منہاج القرآن آسٹریلیا کے رہنماوں نے آپ کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کو دیکھا، انہوں نے منہاج القرآن کے رہنماوں سے ملاقات کی اور تنظیمی امور پر ان سے تبادلہ خیال کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.