سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سردار شاکر خان مزاری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جنوبی پنجاب کی سربراہی میں ٹریننگ کیمپ برائے معلمینِ مراکزِ علم ٹریننگ کیمپ میں ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حافظ محمد سعید رضا بغدادی، علامہ محمود مسعود قادری، علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ حسن محمود جماعتی نے خطاب کیا۔
نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام ھاورن آباد میں جامعہ منہاج القرآن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیرِاہتمام ماہ ربیع الاول کی آمد پر میلاد جلوس کا انعقاد کیا گیا، جلوس منہاج القرآن اسلامک سینٹر سے شروع ہو کر فوارہ چوک پر اختتام پزیر ہوا۔ میلاد جلوس میں اہل علاقہ اور منہاج القرآن کے کارکنان اور قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں مشعلیں اٹھا رکھی اور ماہ میلاد کے حوالے سے نعرے بھی لگا رہے تھے۔
منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام جامع مسجد زینب منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہارون آباد میں ’’پیغام شہادت حسین‘‘ علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صاحبزادہ احمد حسن فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیرانتظام منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈاھرانوالا میں ڈاھرانوالا پی پی 241 ضلع بہاولنگر سی کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام 17 جنوری 2021 بروز اتوار بعد نماز مغرب درس عرفان القرآن کا اہتمام گیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ نفیس حسین قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’سبعات مسبعۃ‘‘ کی پہلی سورہ سورۃ الحدید سے ’’تسبیح‘‘ کی اہمیت پر خصوصی گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سالانہ میلاد جلوس کا اہتمام کیا گیا، جلوس میں منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کے قائدین و کارکنان اور اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع شہریوں نے جلوس پر گل پاشی کی۔
فقہ جعفریہ کے قائدین علامہ سید قیصر عباس نقوی (خطیب مرکزی امام بارگاہ) سید مدثر عباس نقوی (ڈویژنل ممبر امن کمیٹی بہاولنگر) حاجی عبد الرزاق کے ساتھ تحریک منہاج القرآن کے قائدین صاحبزادہ احمد حسن فاروقی ( مرکزی نائب ناظم تنظیمات) ہارون الرشید قادری ( سنیئر نائب صدر) مدثر حسین مصطفوی (ناظم تحریک ) اور علی رضا مصطفوی سے ملاقات کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہارون آباد (بہاولنگر بی) میں اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے چشتیاں (بہاولنگر سی) میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چشتیاں پی پی حلقہ 241 (ضلع بہاولنگر) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ صدر تحریک منہاج القرآن چشتیاں صاحبزادہ ارشاد ذیشان کی سربراہی میں کارکنان نے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاھرانوالا (پی پی حلقہ 242) ضلع بہاولنگر کی طرف سے 150 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ ڈاکٹر محمد امجد بزمی، محمد منشاء قادری، محمداسلم، وقار باجوہ کی سرپرستی میں کارکنان نے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈھرانوالا پی پی حلقہ 242 ضلع بہاولنگر کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب سولنگی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام قرآن کانفرنس (بسلسلہ تقریب رونمائی قرآنی انسائیکلوپیڈیا) مؤرخہ 28 مارچ 2019 کو الف لام میم مارکی ہارون آباد میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں منہاج القرآن کے کارکنان و دیگر سیاسی، سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن چشتیاں کے زیراہتمام عظمت قرآن کانفرنس (بسلسلہ تقریب رونمائی قرآنی انسائیکلوپیڈیا) مؤرخہ 28 مارچ 2019 کو منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کے کارکنان و دیگر سیاسی، سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.