سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ریاست پاکستان کے تحفظ اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں ضلعی سطح پر تمام شہروں میں مظاہرے کئے۔ ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح چنیوٹ میں بھی بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران و کارکنان سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل چینوٹ کے زیراہتمام حلقہ فہم دین کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی۔ حلقہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع معروف دینی و سماجی شخصیات کے علاوہ علاقہ بھر سے مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن چینیوٹ کے زیراہتمام ورکرز تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک باہمت، باحوصلہ اور قیادت سے وفادار کارکنان کی بدولت اپنی منزل مقصود کو حاصل کرتی ہے۔
پیر محبوب الٰہی نسیم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ عوامی اجتماع کی خصوصی دعوت دی، جس کو انہوں نے نہایت خوش دلی کے ساتھ قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی اور ان کے تمام مریدین بھی وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عوامی اجتماع میں شرکت کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن اور اس کے تمام فورمز کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے مختلف تحصیلات میں تشہیری مہم مکمل کر لی گئی ہے، اس تشہیری مہم کے دوران علاقے بھر میں وال چاکنگ، فلیکس بورڈ، رکشہ ڈیزائن، پوسٹرز اور گزرگاہوں پر ہولڈنگ بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ عوامی رابطہ مہم مسلسل جاری ہے، جس میں لوگوں کو 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع‘ میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن چنیوٹ کے زیراہتمام میلاد سیمینار کا انعقاد گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 14 تحصیل و دسٹرکٹ چنیوٹ میں کیا گیا جس میں خصوصی شرکت علامہ نورالزمان نوری نے کی۔ دیگر مہمانان گرامی میں ڈاکٹر محفوظ احمد، علامہ محمد افضل کانجو، عبدالرزاق مونا اور تحریک منہاج القرآن چنیوٹ کے دیگر عہدیداران نے بھی بھرپور شرکت کی، جبکہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.