سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لیے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔ جو موجودہ حکمرانوں میں نہیں ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ بدامنی کا ذمہ دار کون ہے، امن کے لیے کی جانے والی کاوشیں کامیاب نہ ہو سکیں، اس ملک میں جانوں کے ضیاع کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے۔ ملک کے اثاثے سیل پر ہیں پاکستان کسی حکمران یا سیاسی لیڈر کے خاندان کی جائیداد نہیں یہ ملک کسی کی وراثت نہیں کہ اس کے ادارے جب چاہیں جس بھاؤ چاہیں بیچ دیں۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر بخاری میرج ہال میں قائد ڈے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈیرہ غازیخان کی تمام یونین کونسلز کے عہدیداران کے علاوہ وکلا، تاجر، ڈاکٹرز، طلباء اور علاقے کے معززین نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں کارکنان نے ڈاکٹر طاہر القادری کی دینی، علمی اور سیاسی خدمات کے حوالے سے ترانے گائے اور نظمیں پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ و مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں عظیم الشان میلاد مارچ میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کیا کہ آقا ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد کرتے ہیں اب ہم اس پاک دھرتی پر مصطفوی انقلاب کی سحر طلوع کر کے دم لیں گے۔ عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اب بیدار ہو گئے ہیں اب باطل نظام کے دن گنے جا چکے، ملک میں رائج کرپٹ، ظالمانہ اور غریب کش نطام کو سمندر برد کر دیا جائے گا۔
پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن بخاری میر ج ہال میں منعقد ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازیخان شہر اور مضافات کے یونین کونسلز یارو کھوسہ، کوٹ مبارک، جھوک یارشاہ، گدپور، لوہار والا کے عہدیداران اور کارکنان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی پیغام کو سمجھ کر قوم کو ظالم حکمرانوں کے چنگل سے آزاد کرانے کا وقت آ گیا جہاں پاکستان کی غریب عوام اپنے حقوق تک رسائی اور دنیا کی جملہ قوموں کی طرح غیرت کی زندگی بسر کر سکیں اس کے لیے پوری قوم کو جدوجہد کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر سردار شاکر خان مزاری نے تحریک منہاج القرآن تحصیل کوٹ چٹھہ بیداری شعور ورکرز کنونشن و تقسیم اسناد کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام پاکستان میں موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان چوروں اور لٹیروں کی سیاست کی مسترد کرتے ہیں اور اس کرپٹ نظام کے خلاف ہیں جس میں غریب کے لئے روٹی نہیں، مکان نہیں، بجلی نہیں، گیس نہیں، غریب کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور ان کرپٹ عناصر کی عیاشیاں عروج پر ہیں۔ الیکشن میں وہی کرپٹ عناصر پھر پارٹیاں بدل کر سامنے آ رہے ہیں الیکشن کمیشن نے اُنہی چوروں لٹیروں کو دودھ میں نہلا کر پاک صاف قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم ایسے غیر آئنیی الیکشن کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے، اور ایسے انتخابی ڈرامے کو نہیں مانتے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام پاکستان بچاؤ موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے ملک پاکستان کو درپیش مسائل سے نجات دلانے اور ملک پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ ریلی دفتر تحریک منہاج القرآن سے نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ٹریفک چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ڈیرہ غازیخان کے درو دیوار تبدیلی اور 23 دسمبر آیا قلندر کے نعروں سے گونجتی رہی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام پاکستان میں رائج کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف سینکڑوں طلباء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آواز پر اعلان بغاوت بلند کر دیا، اسی سلسلہ میں مورخہ 30 نومبر 2012ء بروز جمعۃ المبارک کو ایک عظیم الشان پاکستان بچاؤ طلبہ مارچ ہوا، جس کی قیادت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی نے کی۔ مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر ساعد اختر بلوچ، ڈاکٹر اللہ بخش بھٹی، عامر کریم، ربنواز، عمردراز قریشی اور محمد سعید شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازیخاں نے مقامی شادی ہال میں بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ مہمان خصوصی میں سردار عمر دراز خاں سینئر نائب ناظم پنجاب کو مدعو کیا گیا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت شریف کے ساتھ ہوا۔
مصطفوی مشن کے عظیم سالار، مجدد وقت، محبت اور امن کے بین الااقوامی سفیر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا یوم ولادت بڑے جوش اور عقیدت سے کمیٹی گولائی ڈیرہ غازی خان میں منایا گیا جس میں سرپرست تحریک ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ساعد اختر بلوچ، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر اللہ بخش بھٹی، کوآرڈینٹر پاکستان عوامی تحریک ریاض احمد علیانی، محمد سعید صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ GCT کالج ڈیرہ غازیخان، ڈاکٹر یوسف انصاری، حافظ سلیمان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی اور فکری خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام مورخہ 29 جنوری 2011 کو میلاد مارچ منعقد ہوا جس کی سرپرستی سینئر نائب امیر تحریک پنجاب شاکر خان مزاری نے کی جبکہ میلاد مارچ کی قیادت منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری دعوت محمد طیب ضیاء اور سیکرٹری جنرل عبدالغفار مصطفوی نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.