سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فاضل اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سے وابستہ ممتاز اسکالر حافظ نعلین مصطفی جاوید الأزهری نے جامعہ الأزہر، قاہرہ (مصر) کی فیکلٹی آف شریعہ اینڈ لاء سے اپنے تحقیقی مقالہ بعنوان: ’’منهج الفتوى الجماعية وآلياته: دراسة فقهية تطبيقية في دولة باكستان‘‘ (The methodology and mechanisms of collective fatwas: An applied jurisprudential study in the State of Pakistan) کی کامیاب تکمیل اور دفاع کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری نہایت اعلی اعزاز کے ساتھ حاصل کر لی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی وزارتِ اوقاف مصر اور سپریم کونسل برائے اسلامی امور کے اشتراک سے قاہرہ میں منعقدہ 36ویں بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ڈاکٹر محمد ابو ہاشم سے ملاقات
چیئرمین منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی وزارتِ اوقاف مصر اور سپریم کونسل برائے اسلامی امور کے اشتراک سے منعقدہ 36ویں بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد عبد الرحیم البیومی سے ملاقات
چیئرمین منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی وزارتِ اوقاف مصر اور سپریم کونسل برائے اسلامی امور کے اشتراک سے منعقدہ 36ویں بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد مہنّا کے ساتھ کانفرنس میں شریک ہیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی وزارتِ اوقاف مصر اور سپریم کونسل برائے اسلامی امور کے اشتراک سے منعقدہ 36ویں بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر شیخ عفیف الدین عبد القادر منصور الکیلانی سے ملاقات
چیئرمین منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی وزارتِ اوقاف مصر اور سپریم کونسل برائے اسلامی امور کے اشتراک سے منعقدہ 36ویں بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر چیئرمین سپریم کونسل برائے اسلامی امور مملکتِ بحرین شیخ عبد الرحمن بن محمد بن راشد آل خلیفہ سے ملاقات
چیئرمین منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جمہوریہ عرب مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت کے قلب میں واقع مسجد مصر الکبیر کا دورہ
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دارالحکومت قاہرہ مصر میں واقع مسجد اور مقام رأس سیدنا امام حسین علیہ السلام کا دورہ
وزارتِ اوقاف مصر اور سپریم کونسل برائے اسلامی امور کے اشتراک سے منعقدہ 36ویں بین الاقوامی کانفرنس کے دوران چیئرمین منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر محمد عبد الدائم علی سلیمان الجندی کے درمیان خوشگوار ماحول میں مسکراہٹوں کا تبادلہ
قاہرہ – مصر: حکومتِ مصر کی دعوت پر تحریکِ منہاجُ القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے مصری وزارتِ اوقاف اور اعلیٰ کونسل برائے اسلامی امور کے اشتراک سے منعقد ہونے والی 36ویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کا عنوان تھا: ’’اسلام میں پیشے: ان کی اخلاقیات، اثرات اور مصنوعی ذہانت کے دور میں ان کا مستقبل‘‘
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کے فاضل حافظ محمد شاهد خان الازہری نے عالم اسلام کی قدیم ترین درسگاہ ازهر الشریف سے ایم فل مکمل کر لیا۔ ایم فل کی تکمیل پر جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے پرنسپل اور اساتذہ و طلبہ نے حافظ محمد شاهد خان الازہری کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی کامیابیوں کے لیے دعا کی ہے۔
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے طالبعلم حافظ نعلين مصطفی جاوید الازہری جو 2010 میں حکومت مصر کی سکالرشپ پر جامعہ الازهر الشريف مصر میں چلے گئے تھے، انہوں نے حال ہی میں الازهر یونیورسٹی سے ایم فل مکمل کر لیا ہے۔ ان کے تحقیقی مقالے کا موضوع ’الاحکام الشرعیہ المبنیۃ علیٰ استقراء فی فقہ الاسلامی‘ تھا۔
دنیائے اسلام کی قدیم ترین ہزار سالہ پرانی علمی درسگاہ جامعۃ الازھر مصر میں سو سے زائد ممالک کے طلباء زیر تعلیم ہیں، الحمدللہ جامعۃ الازہر کے اس سال کے نتائج میں ادارہ منہاج القرآن لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طلباء نے اعلی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جسے جامعۃ الازہر کے اساتذہ نے بے حد سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے طلباء اسکالرشپ جامعۃ الازہر میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو کہ ایک بہت بڑا اعزاز اور فروغ علم کی بڑی کاوش ہے۔
یگانہ روزگار، نابغہ عصر، مجدد رواں صدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر تمام دنیائے اسلام کی طرح جامعۃ الازہر الشریف مصر میں بھی منہاجینز کے زیراہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جسکی سعادت قاری محمد علی نے حاصل کی، جبکہ حافظ محمد آصف نے آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں درود و سلام کا خوبصورت نذرانہ پیش کیا۔ بعد ازاں پروگرام کی مناسبت سے حافظ محمد ہارون عباسی، سید خالد حمید کاظمی، اسد اللہ سومرو اور محمد طاہر نے ترانے پیش کیے۔
ماہ ربیع الاول میں آمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر دنیا اسلام کی طرح جامعۃ الازہر مصر میں بھی منہاجینز کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔محفل کا اہتمام الازہر يونيورسٹی کے مرکزی ہاسٹل کی جامع مسجد میں کیاگیا۔ پروگرام کی سرپرستی حافظ محمد شاھد اور محمد علی نےکی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.